0
Thursday 9 Feb 2012 16:09

شمالی وزیرستان، ڈرون حملے میں شدت پسند رہنما بدر منصور اور 3 ساتھی ہلاک

شمالی وزیرستان، ڈرون حملے میں شدت پسند رہنما بدر منصور اور 3 ساتھی ہلاک
اسلام ٹائمز۔ آج صبح امریکی جاسوس طیاروں نے شمالی وزیر ستان کی تحصیل میران شاہ بازار کے قریب مکان کو نشانہ بنایا۔ مکان پر دو میزائل داغے گئے جس سے چار افراد ہلاک اور دو زخمی ہو گئے۔ انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں پنجابی طالبان کا رہنما بدر منصور بھی ہلاک ہوا ہے۔ گزشتہ روز بھی میران شاہ میں ایک مکان پر ڈرون حملہ کیا گیا تھا جس سے دس افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ اس حملے میں بھی پنجابی طالبان کے عسکریت پسندوں کی ہلاکت کی اطلاع تھی، رواں برس ڈرون حملوں کی تعداد پانچ ہو گئی ہے۔

ميرانشاہ ميں آج ہونے والے ڈرون حملے کے نتيجے ميں ہلاک ہونے والوں ميں القاعدہ کا مقامي رہنماء بدر منصور بھي شامل ہے۔ ذرائع کے مطابق آج ميرانشاہ ميں بازار سے ملحقہ ايک مکان پر ميزائل حملہ ہوا تھا جس کے نتيجہ ميں 4 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ مرنے والوں ميں شامل بدر منصور، کئي برس سے شمالي وزيرستان ميں القاعدہ شوريٰ کا اہم رکن تھا، اس کا تعلق کالعدم حرکت المجاہدين سے بھي رہا اور وہ لاہور ميں اقليتي عبادت گاہ اور کراچي ميں بعض حملوں ميں ملوث رہا۔

دیگر ذرائع کے مطابق میران شاہ میں ایک اور ڈرون حملہ میں 4 افراد ہلاک جبکہ 2 زخمی ہو گئے۔ امریکی ڈرون نے میران شاہ کے بازار کے قریب ایک مکان پر دو راکٹ داغے جس کے باعث 4 افراد ہلاک جبکہ 2 ہوئے۔ حملے کے بعد ڈرون طیاروں کی پروازوں کا سلسلہ علاقے میں کافی دیر تک جاری رہا جس کی وجہ سے علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ چوبیس گھنٹے کے دوران میران شاہ میں ہونے والا یہ دوسرا ڈرون حملہ ہے۔ گزشتہ روز ہونے والے ڈرون حملے میں دس افراد لقمہ اجل بن گئے تھے۔ دوسری طرف ذرائع کے مطابق آج کے حملے میں شدت پسند رہنما بدر منصور بھی ہلاک ہوا۔ منصور پاکستانی دہشتگرد گروپوں میں سب سے زیادہ بڑا گروپ تھا اور لاہور میں جماعت احمدیہ حملے کیس میں بھی ملوث تھا، بدر منصور امریکا کو مطلوب اہم دہشتگردوں میں شامل تھا۔
خبر کا کوڈ : 136604
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش