0
Thursday 9 Feb 2012 16:28

ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبہ ہمارے لیے بہت اہم ہے، 2014ء تک مکمل ہو جائے گا، دفتر خارجہ

ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبہ ہمارے لیے بہت اہم ہے، 2014ء تک مکمل ہو جائے گا، دفتر خارجہ
اسلام ٹائمز۔ دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ کسی ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں ہونی چاہیے۔ بلوچستان کے حوالے سے امریکا میں جاری بحث پر واشنگٹن اور امریکی سفارتخانے کو تحفظات سے آگاہ کر دیا۔ ترجمان دفتر خارجہ عبدالباسط نے اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان ہمارا اندرونی معاملہ ہے۔ تمام ممالک کو ایک دوسرے کی علاقائی خود مختاری کا خیال رکھنا چاہیے۔ۛ بلوچستان کے حوالے سے امریکا میں جاری بحث پر واشنگٹن اور امریکی سفارتخانے کو اپنے تحفظات سے آگاہ کر دیا ہے۔ 

عبدالباسط کا کہنا تھا کہ ڈرون حملوں پر پالیسی واضح ہے۔ ڈرون حملے ہماری خود مختاری پر حملہ ہیں جو قابل قبول نہیںۛ۔ عبدالباسط کا کہنا تھا کہ ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبہ ہمارے لیے بہت اہم ہے۔ منصوبے پر کام جاری ہے جو 2014 تک مکمل ہو جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے دورہ قطر کا طالبان کے دفتر کھولنے سے کوئی تعلق نہیں۔ نیٹو سپلائی لائن کھولنے یا نہ کھلونے کا فیصلہ پارلیمنٹ کی سفارشات کی روشنی میں ہو گا۔
خبر کا کوڈ : 136608
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش