0
Thursday 9 Feb 2012 18:28

امریکہ اپنی سٹرکوں پر بھی ڈرون حملے کرنے کی اجازت دے، ایمنسٹی انٹرنیشنل

امریکہ اپنی سٹرکوں پر بھی ڈرون حملے کرنے کی اجازت دے، ایمنسٹی انٹرنیشنل
اسلام ٹائمز۔ واشنگٹن میں انسانی حقوق کے گروپ ایمنسٹی انٹرنیشنل سے وابستہ ٹام پارکر کا کہنا ہے کہ امریکی حکومت نے اس بات کی وضاحت نہیں کی ہے کہ ڈرونز کے حملے اپنے دفاع کے نام پر کیے جا رہے ہیں یا یہ دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ کا حصہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر مسلح تنازع کا مطلب یہ ہے کہ امریکہ دنیا میں کہیں بھی ایسے لوگوں کو ہلاک کرنے کے حق کا دعویدار ہے جنہیں وہ دہشت گرد سمجھتا ہے، اس میں پاکستان ضرور شامل ہے اور یمن بھی شامل ہے لیکن اگر اس دلیل کو تسلیم کیا جائے تو اس میں میکسیکو، پیرس، لائبیریا، جنوبی افریقہ اور گواتیمالا کو بھی شامل کرنا ہو گا اور بات یہاں ختم نہیں ہوتی اس میں امریکہ کی سڑکوں کو بھی شامل کرنا ہو گا، اب یہ خطرناک بات ہو گی۔ 

ٹام پارکر نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے پاکستان کے قبائلی علاقوں میں کئے جانے والے ڈرون حملے انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہیں، اگر امریکہ کا یہ دعویٰ مان لیا جائے کہ وہ ان حملوں میں دہشت گردوں کو ہی نشانہ بنا رہا ہے تو یہ حملے امریکہ کی سٹرکوں پر بھی کئے جائیں کیوں کہ امریکہ میں بھی بہت سے دہشت گرد موجود ہیں بلکہ ایسے دہشت گرد بھی ہیں جو بہت سے ممالک کو انتہائی مطلوب ہیں۔ ٹام نے کہا کہ امریکہ کی اس منطق کی رو سے وہ ممالک بھی یہ حق رکھتے ہیں کہ اپنے دشمنوں کو امریکہ میں جا کر نشانہ بنائیں کیوں کہ قانون تو سب کے لئے ہوتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 136614
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش