0
Thursday 9 Feb 2012 18:39

پاکستان کی فضائی حدود سے نیٹو سپلائی جاری ہے، امریکی سفیر کا انکشاف

پاکستان کی فضائی حدود سے نیٹو سپلائی جاری ہے، امریکی سفیر کا انکشاف
اسلام ٹائمز۔ امریکی سفیر کیمرون منٹر نے کہا ہے کہ سلالہ چیک پوسٹ کا واقعہ افسوسناک تھا، پاکستانی فوجیوں کی شہادت پر امریکہ کو گہرا دکھ ہے، امید ہے ایسی غلطی دوبارہ نہیں ہو گی۔ ان کا کہنا تھا توانائی بحران پر قابو پانے کے لئے پاکستان سے رابطے میں ہیں۔ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کا جائزہ لے رہے ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے انکشاف کیا کہ پاکستان کی فضائی حدود سے نیٹو سپلائی جا ری ہے۔ 

ادھر ترجمان دفتر خارجہ عبدالباسط نے ہفتہ وار بریفنگ میں کہا ہے امریکی مخالفت کے باوجود پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے میں تبدیلی نہیں آئی، منصوبہ دو ہزار چودہ تک مکمل کرنا ہو گا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا ہے روسی صدر رواں برس پاکستان کا دورہ کرینگے، روس پاکستان میں توانائی کے منصوبے شروع کرنے کا خواہشمند ہے۔ عبدالباسط کا کہنا تھا کہ امریکی کانگرس کی خارجہ تعلقات کمیٹی میں بلوچستان کو آزاد ملک بنانے سے متعلق بحث پر امریکا سے احتجاج کیا ہے۔ 

دیگر ذرائع کے مطابق، امريکي سفير کيمرون منٹر نے کہا ہے کہ پاکستان کي فضائي حدود سے نيٹو سپلائي جاري ہے، سلالہ چيک پوسٹ پر حملہ غير ارادي تھا، مستقبل ميں ايسے واقعات سے بچنے کے لئے ميکنزم بنانا چاہئے۔ اسلام آباد ميں تقريب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان ميں امريکي سفير کيمرون منٹر نے کہا ہے کہ پاکستان نے امريکہ سے سفارشات کے لئے وقت مانگا تھا، پاکستاني پارليمنٹ ميں بحث کو خوش آمديد کہتے ہيں۔ انہوں نے انکشاف کيا کہ پاکستان کي فضائي حدود سے نيٹو سپلائي جاري ہے، ان کا کہنا تھا کہ سلالہ چيک پوسٹ پر حملہ غير ارادي تھا اور مستقبل ميں ايسے واقعات سے بچنے کے لئے ميکنزم بنانا چاہئے، پاک، امريکا، افغانستان سہ فريقي مذاکرات کا عمل جاري ہے۔ 

کيمرون منٹر نے کہا کہ پاکستان کو توانائي کے شديد بحران کا سامنا ہے اس سے نمٹنے کے لئے امريکا پاکستان کي مدد کرے گا۔ امريکي سفير نے خطاب ميں مزيد کہا کہ ثقافتي ورثے کي حفاظت پاکستان اور امريکا کے تعلقات کي بہترين عکاسي ہے، امريکا پاکستان ميں ثقافتي ورثوں کي حفاظت کے 17 منصوبوں پر کام کر رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ثقافتي ورثوں کي حفاظت کے لئے امريکي سفير کا سالانہ فنڈ 34 ملين ڈالر تک ہوگيا ہے۔

خبر کا کوڈ : 136615
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش