0
Thursday 22 Oct 2009 14:55

حزب اسلامی کا بگرام اڈے پر حملے اور 4 امریکیوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ

حزب اسلامی کا بگرام اڈے پر حملے اور 4 امریکیوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ
کابل:حزب اسلامی نے افغانستان میں بگرام کے امریکی فوجی اڈے پر راکٹ فائر کرنے اور صوبہ لوگر میں امریکی فوجی ٹینک تباہ کر کے چار فوجیوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا۔ترجمان حزب اسلامی کے مطابق افغانستان میں امریکی فوجی اڈے بگرام ایئر بیس پر ایک راکٹ فائر کیا گیا ۔ جس میں حزب اسلامی نے امریکی فوجی اڈے میں مالی و جانی نقصانات کا دعویٰ کیا ہے۔ ترجمان نے صوبہ لوگر میں علاقہ قلعہ قاضی کلے میں امریکی ٹینک راکٹ لانچر کے ذریعے تباہ کرنے کا دعویٰ کیا۔ ترجمان کے مطابق ٹینک میں سوار چار امریکی فوجی ہلاک ہوئے ۔حزب اسلامی کے ترجمان نے صوبہ بلخ میں مزارشریف۔شبرغان شاہراہ پر اتحادی فوجی قافلے پر حملہ کرنے کا دعویٰ بھی کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 13662
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش