0
Friday 10 Feb 2012 00:42

بلوچستان میں سرکاری افسر سمیت 5 افراد اغواء

بلوچستان میں سرکاری افسر سمیت 5 افراد اغواء

اسلام ٹائمز۔ بدھ کو ضلع خضدار میں باغبانہ کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد نے ڈپٹی ڈائریکٹر عبدالستار ریکی کو دو ساتھیوں اور دو بچوں سمیت اس وقت اغواء کر لیا جب وہ اپنی گاڑی میں کراچی سے سوراب کی طرف آ رہے تھے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی لیویز اور دیگر سکیورٹی حکام جائے وقوع پر پہنچ گئے۔ تاہم آخری اطلاعات تک کوئی بازیابی عمل میں نہیں آئی اور نہ کسی نے اغواء کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ 

عبدالستار ریکی سوراب فارم میں تھے جس وقت وہ اغواء ہوئے۔ اس وقت ان کی گاڑی میں ان کے ساتھ مقامی زمیندار حاجی محمد جان اور محمد نواز کے علاوہ ان کے دو بچے بھی موجود تھے۔ خیال رہے کہ کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر گزشتہ ایک سال کے دوران اغواء برائے تاوان کے درجنوں واقعات ہو چکے ہیں اور تاوان ادا نہ کرنے کی صورت میں اغوا کاروں کی جانب سے کئی تاجر اور مسافر مارے جا چکے ہیں۔ 

اغواء برائے تاوان کے خلاف کئی بار کوئٹہ اور صوبے کے دیگر علاقوں میں تاجر تنظیموں اور سیاسی جماعتوں کی جانب سے ہڑتالیں اور مظاہرے بھی ہوئے ہیں لیکن صوبائی حکومت ابھی تک ان وارداتوں میں ملوث عناصر کو گرفتار نہیں کر سکی ہے۔

خبر کا کوڈ : 136631
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش