0
Friday 10 Feb 2012 01:26

شام کیخلاف کسی بھی قسم کی جارحیت سے باز رہا جائے، ولادی میر پیوٹن

شام کیخلاف کسی بھی قسم کی جارحیت سے باز رہا جائے، ولادی میر پیوٹن
اسلام ٹائمز۔ روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے امریکہ اور یورپی ممالک کو متنبہ کیا ہے کہ وہ شام کیخلاف کسی بھی قسم کی جارحیت سے باز رہیں۔ ولادی میر پیوٹن کا کہنا تھا کہ ہم شام میں جاری پُرتشدد کارروائیوں کی مذمت کرتے ہیں لیکن اس کے باوجود ہم شام کیخلاف کسی بھی قسم کی جارحیت کی اجازت نہیں دیں گے۔ ولادی میر پیوٹن کا یہ بیان وزیر خارجہ سرگئی لاروف کی شام کے صدر بشار الاسد سے ملاقات کے بعد وطن واپسی پر سامنے آیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ صرف شام کے عوام کو اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا اختیار ہے۔ 

دوسری جانب روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے شام سے واپسی پر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ شام کی صورتحال پر ہونے والے قومی سطح کے ڈائیلاگ کے نتائج کا فیصلہ کرنا شامی عوام کا اختیار ہے نہ کہ بین الاقوامی کمیونٹی کا۔ سیاسی ماہرین کا کہنا ہے کہ شام کی صورتحال پر روس کے صدر اور وزیر خارجہ کی جانب سے آنے والا یہ اہم بیان اس بات کا اشارہ ہے کہ روس شام کے حوالے سے اپنی پالیسیوں کو تبدیل نہیں کرے گا۔
خبر کا کوڈ : 136690
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش