0
Friday 10 Feb 2012 11:28

توہین عدالت کیس، وزیراعظم کی انٹرا کورٹ اپیل مسترد، 13 فروری کو فرد جرم عائد کی جائے گی

توہین عدالت کیس، وزیراعظم کی انٹرا کورٹ اپیل مسترد، 13 فروری کو فرد جرم عائد کی جائے گی
اسلام ٹائمز۔ توہین عدالت کیس میں وزیراعظم کی لارجر بینچ کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل مسترد کر دی گئی ہے۔ عدالت نے سات رکنی بینچ کا فیصلہ برقرار رکھا جس کے مطابق 13 فروری کو وزیراعظم پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔اس سلسلے میں عدالت نے وزیراعظم کو 13 فروری کا پیش ہونے کا حکم جاری کر دیا ہے۔ اس سے قبل کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس افتخار چوہدری نے اعتزاز احسن کو دس منٹ کا وقت دیا ہے تاکہ وزیراعظم کو سوئس حکام کو خط لکھنے پر قائل کیا جائے۔ اس پر اعتزاز احسن نے چیف جسٹس سے مکالمہ کیا ہے کہ دس منٹ کی بجائے دس پندرہ دن دیں تاکہ مزید مشاورت کی جا سکے۔ اس قبل دلائل دیتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا کہ چھ آپشنز والے فیصلے میں وزیراعظم کے خلاف سخت الفاظ استعمال کئے گئے ہیں۔ جس پر چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کا کہنا تھا کہ پچھلے دو دن سے بہت نرم لہجے میں بات کی جا رہی ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ اعتزاز احسن جیسے قد آور قانون دان جو پارلیمنٹیرین بھی ہیں انہیں عدالت کا احترام دوسروں سے زیادہ کرنا چاہیے۔ چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ آج ہم امید کر رہے تھے کہ قوم کو کوئی خوشخبری ملے گی۔ جسٹس عارف خلجی کا کہنا تھا کہ اگر وزیراعظم عدالت کے فیصلوں پر عمل نہیں کریں گے تو کون کرے گا۔ اپنے دلائل مکمل کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا کہ وزیراعظم عدالتوں کا احترام کرتے ہیں، عدالت سے استدعا ہے کہ توہین عدالت کا کیس خارج کیا جائے۔ ججز نے اعتزاز احسن کے اختتامی دلائل کے بعد آرڈر لکھوانا شروع کر دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 136732
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش