0
Friday 10 Feb 2012 17:09

حالات کا تقاضا ہے کہ مسلمان تمام تر اختلافات بھلا کر ایک ہو جائیں، علامہ عابد شاکری

حالات کا تقاضا ہے کہ مسلمان تمام تر اختلافات بھلا کر ایک ہو جائیں، علامہ عابد شاکری

اسلام ٹائمز۔ شیعہ عالم دین علامہ عابد شاکری نے کہا ہے کہ استعمار مسلمانوں کو ہمیشہ مسلک کی بنیاد پر تقسیم کرنے کی کوشش کرتا ہے، اور یہی اختلافات امت مسلمہ کی ترقی نہ کرنے کا سبب بن رہے ہیں، حالات کا تقاضا ہے کہ مسلمان تمام تر اختلافات بھلا کر ایک ہو جائیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے مدرسہ شہید عارف حسین الحسینی پشاور میں منعقدہ میلادالنبی ص کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ان کا کہنا تھا کہ ہمارے ملک کے حالات تو ایسے ہیں کہ باہر سے آنے والی ایک ٹیلی فون کال پر ملک کی تقدیر بدل دی جاتی ہے، اس قسم کے اقدامات کا خمیازہ ہم آج بھی بھگت رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ امریکہ پر آج کل دبائو ہے لیکن اس کے باوجود اس نے 24 گھنٹے میں دو ڈرون حملے کر دیئے اور بے گناہ لوگوں کو قتل کر دیا، اور یہ سلسلہ عرصہ دراز سے جاری ہے لیکن کوئی پوچھنے والا نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ امام خمینی رہ نے فرمایا تھا کہ جو شیعہ اور سنی میں تفرقہ ڈالے وہ نہ شیعہ ہے نہ سنی بلکہ استعمار کا ایجنٹ ہے، یہی اتفاق و اتحاد ایران کی ترقی کا راز ہے، حال ہی میں ایران نے امریکہ کا جو ڈرون طیارہ اتارا وہ اس کی ایک بڑی کامیابی ہے، ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم ان باتوں سے درس لیں، انہوں نے کہا کہ رہبر انقلاب اسلامی سید علی خامنہ ای کا حالیہ یہ بیان کہ جو بھی ملک یا تنظیم اسرائیل کا مقابلہ یا مخالفت کرے ہم اس کی ہر قسم کی مدد کرنے کو تیار ہیں، انتہائی غیر معمولی بیان ہے، لیکن دوسری جانب ہمارے حکمران مسلمانوں کیخلاف ہونے والے اقدامات کی حمایت کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اتحاد بین المسلمین کو فروغ دینے کی ضرورت ہے، اس موقع پر علامہ عابد شاکری نے نبی کریم ص اور امام جعفر صادق ع کے یوم ولادت کی مناسبت سے تمام مہمانوں اور شرکاء کو دلی مبارکباد بھی پیش کی، علاوہ ازیں ایرانی قونصل جنرل حسن درویش وند، مولانا عزیر اور مولانا یونس قادری نے بھی خطاب کیا اور میلاد النبی ص پر تفصیلی روشنی ڈالی۔

خبر کا کوڈ : 136773
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش