0
Friday 10 Feb 2012 19:32

ایران پر حملہ ہوا تو تمام عرب ممالک بھی ایران کا ہی ساتھ دیں، واجد شمس الحسن

ایران پر حملہ ہوا تو تمام عرب ممالک بھی ایران کا ہی ساتھ دیں، واجد شمس الحسن
اسلام ٹائمز۔ برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر واجد شمس الحسن نے کہا ہے کہ اگر اسرائیل نے ایران پر حملہ کیا تو اس کے اثرات پوری مسلم دنیا پر مرتب ہوں گے، خاص طور پر پاکستان اور بھارت کے شیعہ مسلک سے تعلق رکھنے والے حضرات اس سے لاتعلق نہیں رہ سکتے۔ جمعہ کو امریکی نشریاتی ادارے کو دیئے گئے انٹرویو میں واجد شمس الحسن نے کہا کہ برطانوی اخبار نے میری بات کو توڑ مروڑ کر پیش کیا میں نے یہ نہیں کہا تھا کہ ایران پر حملے کے صرف پاکستان پر ہی اثرات مرتب ہوں گے بلکہ میں نے کہا تھا کہ پورے خطے پر اِس کے گہرے اثرات مرتب ہوں گے۔ 

جب اْن سے پوچھا گیا کہ ایران پر حملے کی صورت میں پاکستان کا کیا اقدام ہو گا؟ تو انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ایران کی دوستی ہے اور ایران ہمارا بہت پرانا دوست ہے۔ واجد شمس الحسن نے کہا کہ ایران پر حملے کی صورت میں باقی اثرات کے علاوہ دہشت گردی کے بڑھ جانے کا خدشہ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ عرب ممالک بھی اپنے اختلافات بھلا کر اسرائیل کے خلاف ایران کا ساتھ دیں گے۔ انھوں نے کہا کہ اسرائیل کو کسی پر بھی حملہ نہیں کرنا چاہیے اور تمام معاملات کو افہام و تفہیم سے حل کرنا چاہیے۔
خبر کا کوڈ : 136813
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش