0
Friday 10 Feb 2012 23:53

بلوچستان گھر کا معاملہ ہے امریکا کو مداخلت کرنیکی ضرورت نہیں، شاہ محمود قریشی

بلوچستان گھر کا معاملہ ہے امریکا کو مداخلت کرنیکی ضرورت نہیں، شاہ محمود قریشی
اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ خط نہ لکھ کر حکومت قانونی مسئلہ کو سیاسی رنگ دے رہی ہے۔ ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عدالت نے حکومت کو این ار او کیس پر عمل کرنے کے لیے دو سال کا وقت دیا، حکومت خط نہ لکھنے کے بہانے تلاش کر رہی ہے۔ تحریک انصاف 12 اپریل کو کوئٹہ میں جلسہ کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان گھر کا معاملہ ہے امریکا کو اس معاملے میں مداخلت کرنے کی ضرورت نہیں۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ نگران حکومت کے قیام پر دو جماعتوں کا فیصلہ درست نہیں، دو جماعتوں کو بندر بانٹ نہیں کرنی چاہیے، ایم کیو ایم کی تمام جماعتوں سے مشاورت کی تجویز میں وزن ہے۔ آزاد الیکشن کمیشن سے ہی غیر جانبدار اور شفاف الیکشن ممکن ہے۔ 
خبر کا کوڈ : 136843
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش