0
Saturday 11 Feb 2012 00:07

نون لیگ قیادت کا وزیراعظم کو سوئس عدالت کو خط لکھنے کا مشورہ

نون لیگ قیادت کا وزیراعظم کو سوئس عدالت کو خط لکھنے کا مشورہ
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ ن کی قیادت نے آئین اور قانون کی بالادستی کے لئے وزیراعظم گیلانی کو سوئس عدالت کو خط لکھنے کا مشورہ دیا ہے، نواز شریف کہتے ہیں کہ عدالتی فیصلوں پر عمل درآمد ہونا چاہیے۔ مسلم لیگ نواز کے ذرائع کے مطابق وزیراعلٰی پنجاب محمد شہباز شریف نے مشترکہ مفاداتی کونسل کے اجلاس میں وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی پر زور دیا کہ حکومت سوئس حکومت کو خط لکھیں اور اسے اپنی انا کامسئلہ نہ بنایا جائے۔ 
دوسری جانب رائیونڈ میں میاں نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ کا اعلٰی سطح کا غیر رسمی اجلاس ہوا، جس میں وزیراعلٰی پنجاب شہباز شریف، قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چوہدری نثار علی خان، اسحاق ڈار سمیت دیگر رہنمائوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں چوہدری نثار علی خان اور اسحاق ڈار نے پارٹی قیادت کو 20 ویں آئینی ترمیم، توہین عدالت کیس سمیت ملکی سیاسی صورتحال پر بریفننگ دی۔ اس موقع پر میاں محمد نواز شریف کا کہنا تھا کہ عدالتی فیصلوں پر عمل درآمد ہونا چاہیے کیونکہ یہ انتقام نہیں، انصاف کی طرف قدم ہے، عدالتی فیصلوں کو عدالتی تحریک کہنا درست نہیں۔ اجلاس میں پارٹی کے آئندہ لائحہ عمل پر بھی غور کیا گیا۔ 
خبر کا کوڈ : 136846
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش