QR CodeQR Code

اورکزئی ایجنسی میں فورسز کی کارروائی، 11 دہشتگرد ہلاک، 19 زخمی

11 Feb 2012 16:24

اسلام ٹائمز:ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز نے اپر اورکزئی ایجنسی کے علاقے کا گوقمر اور ماموزئی میں شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر بھاری ہتھیاروں سے گولہ باری کی۔


اسلام ٹائمز۔ اپر اورکزئی ایجنسی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 11 دہشتگرد ہلاک اور 19 زخمی ہوگئے، ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز نے اپر اورکزئی ایجنسی کے علاقے کا گوقمر اور ماموزئی میں شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر بھاری ہتھیاروں سے گولہ باری کی، جس کے نتیجے میں 11 شدت پسند ہلاک اور 19 زخمی ہوگئے جبکہ فورسز نے دہشتگردوں کے 3 ٹھکانوں کو بھی تباہ کر دیا، سکیورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ کئی علاقوں کو شدت پسندوں سے کلیئر کرا لیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 136964

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/136964/اورکزئی-ایجنسی-میں-فورسز-کی-کارروائی-11-دہشتگرد-ہلاک-19-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org