0
Saturday 24 Oct 2009 13:39

آخری دہشت گرد کے خاتمے تک آپریشن جاری رکھا جائے،حکومت پاکستان ایران کے تحفظات کو دور کر کے اچھے تعلقات استوار کرے،جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیش

آخری دہشت گرد کے خاتمے تک آپریشن جاری رکھا جائے،حکومت پاکستان ایران کے تحفظات کو دور کر کے اچھے تعلقات استوار کرے،جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیش
کراچی:جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام جامع مسجد مصطفی عباس ٹاؤن گلشن اقبال تا ابوالحسن اصفہانی روڈ دفاع پاکستان ریلی نکالی گئی۔ جس سے جے ایس او پاکستان کے مرکزی سینئر نائب صدر سید حسنین حیدر،ڈویژنل صدر صفدر حسین الحسینی اور یونٹ صدر علی احمد نے اپنے خطاب میں اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد میں دہشت گردی سمیت ملک میں جاری دہشت گردی کے واقعات کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد تعلیمی اداروں پرحملے کر کے ملک کو جہالت کے اندھیرے میں دھکیلنا چاہتے ہیں لیکن ان کا یہ خواب کبھی شرمندہٴ تعبیر نہیں ہوسکے گا۔ مقررین نے حکومت پاکستان سے تعلیمی اداروں کے مکمل تحفظ کو یقینی بنانے اور پاک فوج کے ساتھ مل کر آخری دہشت گرد کے خاتمے تک آپریشن کو جاری رکھنے اور اس آپریشن کا دائرہ بتدریج دیگر علاقوں تک پھیلانے کا بھی مطالبہ کیا۔ مقررین نے پڑوسی اسلامی ملک ایران میں کچھ دن قبل ہونے والی دہشت گردی کی بھی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امریکا،اسرائیل اور بھارت خطے میں عدم استحکام پیدا کر کے اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل چاہتے ہیں۔ مقررین نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ ایران کے تحفظات کو دور کر کے اچھے تعلقات کو استوار کرے۔
خبر کا کوڈ : 13726
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش