0
Sunday 12 Feb 2012 22:46

پشاور میں پولیس چوکی کے قریب بم دھماکہ

پشاور میں پولیس چوکی کے قریب بم دھماکہ

اسلام ٹائمز۔ پشاور کے علاقہ حیات آباد میں بم دھماکے کے باعث پولیس چوکی کو نقصان پہنچا، پولیس کے مطابق تخریب کاروں نے ایک موٹرسائیکل حیات آباد فیز ٹو میں قائم پولیس چوکی کے قریب کھڑی کی جس میں بارودی مواد چھپایا گیا تھا، بعد ازاں اس دھماکہ خیز مواد کو ریموٹ کنٹرول کے ذریعہ اڑا دیا گیا، دھماکہ سے چوکی کو جزوی نقصان پہنچا جبکہ موٹرسائیکل تباہ ہوگئی، تاہم چوکی خالی ہونے کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، دھماکے سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، واضح رہے کہ پشاور میں 24 گھنٹوں کے دوران دہشت گردی کا یہ دوسرا واقعہ ہے، اس سے قبل گزشتہ رات پشاور کے نواحی علاقے سرا درگئی دھماکے میں 7 افراد ہلاک اور تین زخمی ہوگئے تھے۔

خبر کا کوڈ : 137278
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش