QR CodeQR Code

پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے سینٹ انتخابات کیلئے امیدواروں کا اعلان کر دیا

13 Feb 2012 00:10

اسلام ٹائمز: مسلم لیگ ن کے سربراہ نے سینٹ انتخابات کے لیے اپنے امیدواروں کے ناموں کی حتمی منظوری دے دی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ ن نے سینٹ انتخابات کے لیے میاں نواز شریف کی منظوری کے بعد اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔ مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں نواز شریف سینٹ انتخابات کے لیے اپنے امیدواروں کے ناموں کی حتمی منظوری دے دی ہے، جس میں ٹیکنوکریٹ کی نشت پر اسحاق ڈار، اقلیتی نشست پر کامران مائیکل اور خواتین کی نشست پر نزہت عامر صادق جبکہ جنرل سیٹ پر سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ، ایم حمزہ، نصراللہ ڈھانڈلہ اور رفیق رجوآنہ کو امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔ مسلم لیگ ن نے سینٹ انتخابات کے لیے پنجاب اسمبلی کے دو ارکان کو اپنا امیدوار نامزد کیا ہے جس میں صوبائی وزیر خزانہ کامران مائیکل اور سینئر مشیر وزیر اعلی پنجاب سردار، ذوالفقار علی کھوسہ شامل ہے۔


پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن نے سینٹ انتخابات کے لئے پنجاب سے اپنے اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔ پیپلز پارٹی نے پنجاب سے سینیٹ انتخابات میں حصہ لینے کے لئے جن امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا ہے ان میں بیرسٹر چودھری اعتزاز احسن، ڈاکٹر بابر اعوان، اسلم گل اور خالدہ قریشی کے نام شامل ہیں جبکہ مسلم لیگ ن کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق سینٹ انتخابات کےلئے جنرل نشستوں پر ایم حمزہ، ذوالفقار کھوسہ، ظفر اللہ اور رفیق رجوانہ امیدوار ہونگے۔ مسلم لیگ ن کی جانب سے ٹیکنو کریٹ سیٹ کےلئے اسحق ڈار کو نامزد کیا گیا ہے۔ مسلم لیگ ن کے اعلامیے کے مطابق سینٹ انتخابات میں اقلیت نشست کے لئے کامران مائیکل اور سینئر مشیر وزیر اعلی پنجاب سردار، ذوالفقار علی کھوسہ شامل ہے جبکہ خواتین کی سیٹ کے لئے نزہت‌ صادق امیدوار ہونگی۔


خبر کا کوڈ: 137288

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/137288/پیپلز-پارٹی-اور-ن-لیگ-نے-سینٹ-انتخابات-کیلئے-امیدواروں-کا-اعلان-کر-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org