0
Monday 13 Feb 2012 12:26

پاکستان پیپلز پارٹی نے اس ملک کو آئین دیا اور اس کی حفاظت بھی کی، بیرسٹر مسعود کوثر

پاکستان پیپلز پارٹی نے اس ملک کو آئین دیا اور اس کی حفاظت بھی کی، بیرسٹر مسعود کوثر
اسلام ٹائمز۔ گورنر کے پی کے بیرسٹر سید مسعود کوثر نے سپریم کورٹ کے باہر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے ثابت کر دیا ہے کہ ہم عدالتوں کا احترام کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے عدلیہ کی آزادی کے لئے ڈنڈے کھائے ہیں اور اسے آزاد کروایا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ اس سلسلے میں ہری پور اور ڈیرہ اسماعیل خان جیل میں قید رہے۔ گورنر کے پی کے کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے اس ملک کو آئین دیا اور اس آئین کی حفاظت بھی کی۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام ادارے آئین کی پاسداری کرتے ہوئے ایک دوسرے کے ساتھ کام کر سکتے ہیں۔ 

ایف سی آر قانون میں ترامیم بارے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ انگریز دور کے اس قانون میں اس دور حکومت میں ترامیم کی گئیں، جن کی رو سے اب سیاسی پارٹیاں قبائلی علاقے میں اپنی سرگرمیاں کرنے کے علاوہ سیاسی دفتر کھول سکیں گیں۔
خبر کا کوڈ : 137421
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش