QR CodeQR Code

اعتزاز احسن نے’’ پھندا‘‘ کہیں اور فٹ کر دیا، وزیراعظم ’’ملزم‘‘ کو بچاتے ہوئے خود ’’ملزم‘‘ بن گیا، حافظ حسین

13 Feb 2012 18:55

اسلام ٹائمز:جمعیت علماء اسلام (ف) کے مرکزی رہنما کا کہنا ہے کہ نواز شریف صدر زرداری سے خود کو ساتویں بار بھی ’’ڈسوانے‘‘ کیلئے تیار نظر آتے ہیں، 44 کروڑ ووٹ بوگس ہیں تو سینٹ میں جو بھی آئیگا ’’ایزی لوڈ‘‘ انتخاب کے مرہون منت ہو گا


اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام (ف) کے مرکزی رہنما حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ اعتزاز احسن نے ’’پھندا‘‘ کہیں اور فٹ کر دیا، وزیراعظم ’’ملز م‘‘ کو بچاتے ہوئے خود ’’ملزم ‘‘ بن گیا، توہین عدالت کو استثنیٰ کیس میں تبدیل کرنا چودھری اعتزاز احسن کا ہی کارنامہ ہے، میمو گیٹ کا معاملہ ابھی ختم نہیں ہوا بلوچستان کو آتش فشاں بنانے میں وزیر داخلہ کا بہت بڑا ہاتھ ہے۔ صحافیوں سے خصوصی گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ اصل بات یہ ہے کہ وزیراعظم کو اکیلے ہی قربانی کا دنبہ بنانے کی سازش کی جا رہی تھی لیکن اعتزاز احسن کامیاب رہے اور اصل قربانی کو بھی ساتھ ہی گھسیٹ لیا اور پھندے کو کہیں اور فٹ کر دیا۔ 

انہو ں نے کہا کہ اعتزاز احسن جیسے مخلص اور دیانتدار ورکر کے ساتھ ماضی میں جو کچھ ہوا وہ سب کے سامنے ہے۔ انہوں نے کہا کہ(ن) لیگ ضمنی انتخاب میں کامیاب ہونیوالے اپنے چند ارکان کو بچاتے ہوئے ایک بار پھر آصف زرداری کی حکومت کو بچانے کا سبب بن گئی ہے اور نواز شریف صدر زرداری سے ساتویں بار بھی خود کو ڈسوانے کیلئے تیار نظر آتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر چار کروڑ ووٹ بوگس ہیں تو پھر سینٹ کا الیکشن شفاف نہیں ہو سکتا البتہ جو بھی آئے گا وہ ’’ایزی لوڈ‘‘ انتخاب کے مرہون منت ہو گا۔


خبر کا کوڈ: 137524

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/137524/اعتزاز-احسن-نے-پھندا-کہیں-اور-فٹ-کر-دیا-وزیراعظم-ملزم-کو-بچاتے-ہوئے-خود-بن-گیا-حافظ-حسین

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org