QR CodeQR Code

يوسف رضا گيلاني وزيراعظم تھے، ہيں اور رہيں گے، قمر زمان کائرہ

13 Feb 2012 21:24

اسلام ٹائمز:سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے مختصر بات چیت کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے رہنما کا کہنا تھا کہ تاريخ ميں پہلي بار وزيراعظم توہين عدالت ميں پيش ہوئے، ہم عدالتي احکامات پر عمل کريں گے۔


اسلام ٹائمز۔ پیپلزپارٹی کے سیکرٹری اطلاعات قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ تاریخ میں پہلی دفعہ کسی وزیر اعظم پر فرد جرم عائد کی گئی ہے۔ آج ہم افسردہ اور تکلیف دہ صورت میں کھڑے ہیں۔ وزیر اعظم بے قصور ہیں اور وہ عدالت میں بھی یہی بات ثابت کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار قمر زمان کائرہ نے وزیر اعظم کے خلاف فرد جرم عائد ہونے کے بعد میڈیا سے مختصر گفتگو میں کیا۔ قمر زمان کائرہ نے کہا کہ گیلانی وزیر اعظم ہیں اور رہیں گے لیکن آج ہم افسردہ دل کے ساتھ کھڑے ہیں اور تکلیف دہ صورت حال میں کھڑے ہیں کیونکہ ملک کی تاریخ میں پہلی بار وزیر اعظم پر فرد جرم عائد کی گئی ہے یہ ملکی تاریخ کا غمگین دن ہے۔ وزیر اعظم عدالت میں پیش ہوئے عدالت میں جو سماعت ہوئی اس کو میڈیا جانتا ہے۔ عدالت نے جو تاریخ مقرر کی ہے ہم اس کی تعمیل کرتے ہوئے عدالت میں پیش ہوں گے اور اپنا دفاع کریں گے مجھے یقین ہے کہ وزیر اعظم اپنے کیس میں مثالوں کو بہتر انداز میں پیش کریں گے۔ وزیر اعظم قصور وار نہیں ہیں اور وہ عدالت میں بھی یہی بات ثابت کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 137574

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/137574/يوسف-رضا-گيلاني-وزيراعظم-تھے-ہيں-اور-رہيں-گے-قمر-زمان-کائرہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org