0
Monday 13 Feb 2012 22:49

امیر مقام نے مسلم لیگ ن میں شمولیت کے امکان کو مسترد کردیا

امیر مقام نے مسلم لیگ ن میں شمولیت کے امکان کو مسترد کردیا
اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ ق کے صوبائی صدر امیر مقام نے کہا ہے کہ ان کے مسلم لیگ ن میں شامل ہونے اور وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے ملاقات کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے، سوات میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر مقام نے کہا کہ ان کے اور شہباز شریف کے درمیان ملاقات کے حوالے سے اخبارات میں جو خبر شائع ہوئی ہے اس میں کسی قسم کی حقیقت نہیں اور نہ ہی انہوں نے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا کوئی امکان ظاہر کیا ہے، انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ق خیبر پختونخوا میں ایک مضبوط قوت ہے اور جب بھی کوئی فیصلہ کروں گا تو سب سے پہلے کارکنوں کو اعتماد میں لوں گا، انہوں نے کہا کہ اپوزیشن میں رہتے ہوئے بھی صوبے میں لوگ مسلسل مسلم لیگ ق میں شامل ہورہے ہیں اور مسلم لیگ ایک مضبوط عوامی قوت بن چکی ہے۔
خبر کا کوڈ : 137583
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش