0
Tuesday 14 Feb 2012 01:25

نئی دہلی، بم دھماکے میں اسرائیلی سفارتکار سمیت 4 افراد زخمی، اسرائیل کا ایران پر الزام

نئی دہلی، بم دھماکے میں اسرائیلی سفارتکار سمیت 4 افراد زخمی، اسرائیل کا ایران پر الزام
اسلام ٹائمز۔ بھارت میں اسرائیلی سفارتکار کی گاڑی میں بم دھماکے سے چار افراد زخمی ہو گئے جبکہ جارجیا میں گاڑی میں نصب بم ناکارہ بنا دیا گیا۔ اسرائیلی وزیراعظم نے الزام لگایا ہے کہ حملوں کے پیچھے ایران اور حزب اللہ کا ہاتھ ہے، جبکہ ایران سے اس الزام کو شدت سے مسترد کر دیا ہے۔ اسرائیلی سفارتخانے کے مطابق نئی دہلی میں اسرائیلی سفارت کار کی کار میں دھماکے سے سفارتی اہلکار اور اس کی اہلیہ سمیت چار افراد زخمی ہو گئے۔ نئی دہلی میں اسرائیلی سفارت خانہ وزیراعظم من موہن سنگھ کی رہائش گاہ کے قریب ہے۔ جارجیا میں بھی اسرائيل سفارتخانے کی کی گاڑی میں بم نصب کیا گیا لیکن اسے پھٹنے سے پہلے ہی ناکارہ بنا دیا گیا۔

دیگر ذرائع کے مطابق بھارتی دارالحکومت نیو دہلی میں اسرائیلی سفارتخانے کے قریب دھماکے میں اسرائیلی سفارتکار زخمی ہو گئے ہیں۔ دھماکہ حزب اللہ کے نائب رہنما عماد مغنیہ کی چوتھی برسی کے دن ہوا۔ آج ہی ایمسٹرڈم اور جارجیا کے دارالحکومت تبلسی میں بھی اسرائیلی سفارتخانوں میں دھماکے کیے گئے ہیں۔ گزشتہ سال عماد مغنیہ کی تیسری برسی کے موقع پر بھی پر دنیا بھر میں اسرائیلی سفارتخانوں پر حملے کیے گئے تھے۔ اسرائیل نے اپنے شہریوں کو مصر، ترکی، آذر بائیجان، جارجیا، آرمینیا، ماریطانیہ اور وینزویلا میں اپنی سرگرمیاں محدود رکھنے کی ہدایت کی ہے۔
خبر کا کوڈ : 137601
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش