0
Tuesday 14 Feb 2012 00:52

عالم اسلام میں اسلامی بیداری اور وحدت کا حقیقی مظہر انقلاب اسلامی ایران ہے، مقررین کا خطاب

عالم اسلام میں اسلامی بیداری اور وحدت کا حقیقی مظہر انقلاب اسلامی ایران ہے، مقررین کا خطاب
اسلام ٹائمز۔ ماہ میلاد مصطفٰے ص کے بابرکت ایام میں ہفتہ وحدتِ اسلامی اور انقلاب اسلامی ایران کی 33 ویں سالگرہ کی مناسبت سے امامیہ آرگنائزیشن پاکستان لاہور ریجن کے زیرِاہتمام ایک عظیم الشان سیمینار بعنوان "بیداری اسلامی اور انقلابِ اسلامی کے اثرات" 12 فروری بروز اتوار الحمرا ہال نمبر 2 میں انعقاد پذیر ہوا۔ سیمینار میں افتتاحی گفتگو کرتے ہوئے ناظم امامیہ آرگنائزیشن پاکستان لاہور ریجن برادر سید ضیاء حیدر رضوی نے کہا کہ الحمرا ہال کے اس ماحول میں میلادِ مصطفٰے ص کی عظیم مناسبت یعنی ہفتہ وحدت اور انقلابِ اسلامی کی 33 ویں سالگرہ کے حوالے سے عاشقانِ مصطفٰے ص کی شرکت نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ عالم اسلام میں اسلامی بیداری اور وحدت کا حقیقی مظہر انقلاب اسلامی ایران ہے۔ 

امامیہ آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی جنرل سکرٹری برادر لعل مہدی خان نے کہا کہ عشقِ مصطفٰے کے قالب میں ڈھلی ہوئی امام خمینی رہ کی الہٰی فکر نے جہاں وحدت امت کی راہیں معین کیں وہاں ان کے برپا کردہ انقلاب اسلامی نے نظامِ اسلامی کے ابدی و آفاقی ہونے کو بھی ثابت کیا۔ انہوں نے عشقِ مصطفٰے کے اظہار کے لیے نعتِ رسولِ مقبول کے اشعار اور آخر پہ اپنی تازہ انقلابی نظم بھی پیش کی۔ سیمینار سے مجلس اخوان کے سکرٹری ارشد نقوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالم اسلام کو درپیش مسائل کا حل وحدت اسلامی میں مضمر ہے۔ 

حجتہ الاسلام و المسلمین مولانا علی رضا نقوی صاحب نے فرمایا امام خمینی رہ کا بپا کردہ اسلامی انقلاب پوری دنیا کے انصاف پسند انسانوں کے لیے مینارہ نور کی حیثیت رکھتا ہے، سیمینار سے ڈائریکٹر جنرل خانہ فرہنگ ڈاکٹر عباس فاموری اور ڈاکٹر احسن صدر پاکستان جرنلسٹ ایسوسی ایشن نے بھی خطاب فرمایا، جبکہ حجتہ الاسلام و المسلمین ڈاکٹر محمد حسین اکبر نے خطبہ صدارت ارشاد اسلامی جمہوریہ ایران پر بھرپور خطاب فرمایا۔
خبر کا کوڈ : 137603
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش