QR CodeQR Code

سندھ اسمبلی نے بینظیر قتل کیس کی تحقیقاتی رپورٹ منظر عام پر لانے کا مطالبہ کردیا

14 Feb 2012 03:01

اسلام ٹائمز:ایک متفقہ قرارداد میں کہا گیا کہ یہ اسمبلی قرار دیتی ہے اور صوبائی حکومت کو سفارش کرتی ہے کہ وہ وزارت داخلہ کے ذریعے وفاقی حکومت سے رجوع کرے اور کہے کہ وہ بے نظیر بھٹو کے قتل سے متعلق تحقیقاتی رپورٹ فوری طور پر شائع کرے۔


اسلام ٹائمز۔ سندھ اسمبلی نے ایک متفقہ قرارداد کے ذریعے مطالبہ کیا کہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے قتل کی تحقیقاتی رپورٹ فوری طور پر شائع اور منظر عام پر لائی جائے۔ یہ قرارداد پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن غلام مجدد اسران نے پیش کی تھی۔ ایوان میں موجود تمام پارلیمانی پارٹیوں نے اس قرارداد کی حمایت کی۔ قرارداد میں کہا گیا کہ یہ اسمبلی قرار دیتی ہے اور صوبائی حکومت کو سفارش کرتی ہے کہ وہ وزارت داخلہ کے ذریعے وفاقی حکومت سے رجوع کرے اور اس سے کہے کہ وہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے قتل سے متعلق تحقیقاتی رپورٹ فوری طور پر شائع کرے اور اس رپورٹ کو منظر عام پر لائے۔


خبر کا کوڈ: 137616

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/137616/سندھ-اسمبلی-نے-بینظیر-قتل-کیس-کی-تحقیقاتی-رپورٹ-منظر-عام-پر-لانے-کا-مطالبہ-کردیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org