0
Sunday 25 Oct 2009 13:32

یورینیم افزودگی،ایران اقوام متحدہ کی تجاویز کا جواب آئندہ ہفتے دیگا،علی اصغر سلطانیہ

یورینیم افزودگی،ایران اقوام متحدہ کی تجاویز کا جواب آئندہ ہفتے دیگا،علی اصغر سلطانیہ
ویانا،واشنگٹن:ایران نے کہا ہے کہ وہ افزودگی کیلئے یورینیم روس اور فرانس منتقل کرنے اور ایٹمی ہتھیاروں کی روک تھام کے حوالے سے اقوام متحدہ کی تجاویز کا باضابطہ جواب آئندہ ہفتے دے گا ۔ آئی اے ای اے میں ایران کے نمائندے علی اصغر سلطانیہ نے کہا کہ ایران اقوام متحدہ کی پیش کش کا جائزہ لے رہا ہے۔جونہی ایران کسی نتیجے پر پہنچے گا تو اقوام متحدہ کو آگاہ کر دیا جائیگا۔ دریں اثناء عالمی توانائی کے ادارے کے سربراہ البرادی نے امید ظاہر کی ہے کہ ایران کا جواب مثبت آئیگا جس سے تعاون کے ایک نئے دور کا آغاز ہو گا۔جبکہ امریکا،روس اور فرانس نے بھی ایران کے جوہری معاہدے کی حمایت کر دی ہے۔دوسری جانب واشنگٹن میں امریکی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان مائیک ہیمر نے کہا ہے کہ ایران پیشکش کو قبول کر لے گا۔ ترجمان نے کہا کہ ہم ایران کے جواب کا انتظار کرینگے۔ تاہم ایران اپنے ایٹمی پروگرام کے حوالے سے عالمی برادری کے خدشات کو دور کرے۔اقوام متحدہ کی تجویز کے تحت ایران کو تہران میں جوہری ری ایکٹر کے لیے جوہری ایندھن میسر ہو گا لیکن وہ اس حد تک افزودہ نہیں ہو گا کہ اس سے بم بنایا جا سکے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ایران نے اگر تجویز مسترد کر دی تو یہ امریکہ،روس اور فرانس کے لیے مایوسی کا باعث ہو گا۔
خبر کا کوڈ : 13774
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش