0
Tuesday 14 Feb 2012 16:47

ویلنٹائن ڈے خاندانی نظام کو تباہ، نوجوانوں کے ذہن کو آلودہ کرنے کی مغربی سازش ہے، پاکستان اکانومی واچ

ویلنٹائن ڈے خاندانی نظام کو تباہ، نوجوانوں کے ذہن کو آلودہ کرنے کی مغربی سازش ہے، پاکستان اکانومی واچ
اسلام ٹائمز۔ پاکستان اکانومی واچ کے صدر ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے کہا ہے کہ ویلنٹائن ڈے ہمارے خاندانی نظام کو تباہ کرنے اور نوجوانوں کے ذہن کو آلودہ کرنے کا حربہ ہے جسے منانا مسلمانوں کو زیب نہیں دیتا، بت پرستوں اور نصرانیوں کا فسق و فجور اور خرافات سے بھرپور تہوار منانا اللہ کے عذاب کو دعوت دینے والا عمل ہے، علماء آگہی پھیلائیں اور حکومت ثقافتی آلودگی پر پابندی لگائے، یہود، ہنود اور عیسائی ہمارے تہوار نہیں مناتے مگر ہم خوشدلی سے ایسا کرتے ہیں جو ذہنی، اخلاقی اور معاشرتی تنزلی کا ثبوت ہے، اسلام کے نام پر بننے والے ملک مشرکانہ رسومات کا گڑھ بن گیا ہے۔

ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے برطانیہ سے اشفاق احمد کی سربراہی میں آئے ہوئے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اشرافیہ اسلامی حدود کو قیود کو فخریہ پامال کر رہی ہے جبکہ عوام بلا سوچے سمجھے انکی پیروی میں مصروف ہے، یوم محبت منانا بے حیائی اور منفی رجحانات کے فروغ کا سبب بن رہا ہے، اخلاق و اقدار سے عاری عیسائی تہذیب کی اندھی تقلید ہمیں تباہ کر رہی ہے، تنگ و تاریک محفلوں اور جھومتے گاتے ہوئے زندگی گزارنا مسلمانوں کا وتیرہ نہیں، ہر مذہب کے الگ رسم و رواج، تہوار، تہذیب و ثقافت ہوتی ہے جس سے وہ پہچانے جاتے ہیں، اگر لوگ اس فضول تہوار پر اٹھنے والے اخراجات کو خیرات کے لئے استعمال کریں کو شائد انکی اولاد کو بھیک نہ مانگنی پڑے۔

ڈاکٹر مغل نے کہا کہ جن اسلامی ممالک نے اس بے حیائی پر پابندی عائد کر رکھی ہے وہ ترقی کی دوڑ میں کسی سے پیچھے نہیں، سترہ سو سال قبل ایجاد کیا گیا محبت کا یہ بدنام دن منانے میں اہل مغرب کی نقالی مقام افسوس ہے، اشفاق احمد نے کہا کہ پاکستان میں یہ دن منانے کا رجحان بڑھ رہا ہے جو دراصل ہم پر مسلط کردہ تہذیبی جنگ کا حصہ ہے، ہم اغیار کی منفی رسومات اپنانے میں تیز اور اچھی باتیں سیکھنے میں سست ہیں۔ 
خبر کا کوڈ : 137778
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش