QR CodeQR Code

20ویں ترمیم کے بعد ملک میں صاف شفاف الیکشن کی یقین دہانی ہو چکی ہے، گیلانی

15 Feb 2012 00:32

اسلام ٹائمز:قومی اسمبلی میں بیسویں آئینی ترمیمی کی متفقہ منظوری پر اپنے خطاب میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ترمیم سے واضع پیغام گیا ہے کہ قومی مفاد کیلئے سب متحد ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ اس ترمیم کے ذریعے آزاد الیکشن کمیشن کو یقینی بنا دیا گیا ہے جو کہ ملک شفاف اور منصافانہ انتخابات کا ضامن ہے، انکا کہنا تھا کہ غیر جانبدار نگران سیٹ اپ پر آئین میں وضاحت نہ ہونے سے سب متاثر ہوئے،20ویں ترمیم سے جمہوریت مضبوط ہوئی ہے۔ اور اب کوئی درآمد شدہ وزیراعظم نہیں آئے گا، ان کا کہنا تھا کہ بنگلہ دیش کی علیحدگی کے بعد آئین ہی کی وجہ سے ملک متحد ہے،تاہم جمہوریت کے استحکام کے لئے مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔ 

اس سے پہلے وزيراعظم يوسف رضا گيلاني نے کابينہ سے خطاب ميں کہا کہ ہر فيصلہ اتحادي جماعتوں کي مشاورت سے کيا جاتا ہے۔ اگر اتحاديوں کو ذہن پر کوئي بوجھ ہو تو وہ جو مشورہ ديں گے اْس پر عمل کيا جائے گا۔ وزير اعظم يوسف رضا گيلاني نے کہا کہ تمام اداروں کا احترام کرتے ہيں، ليکن اداروں کو بھي اپنے دائرہ کار ميں رہتے ہوئے کام کرنا چاہيے، اسي ميں جمہوريت کي بھلائي ہے۔


خبر کا کوڈ: 137852

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/137852/20ویں-ترمیم-کے-بعد-ملک-میں-صاف-شفاف-الیکشن-کی-یقین-دہانی-ہو-چکی-ہے-گیلانی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org