0
Wednesday 15 Feb 2012 01:21

بلوچستان، فائرنگ کے واقعات میں 8 افراد جاں بحق

بلوچستان، فائرنگ کے واقعات میں 8 افراد جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے علاقے تربت اور قلعہ سیف اللہ میں فائرنگ کے واقعات میں آٹھ افراد جاں بحق ہو گئے۔ تربت کے قریب بلیدہ روڈ پر نجی کمپنی کے ملازمین تعمیراتی کام میں مصروف تھے کہ نامعلوم افراد نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس سے چھ افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ لاشیں سول ہسپتال تربت منتقل کردی گئیں۔ سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر حملہ آوروں کی تلاش شروع کر دی ہے۔ اس واقعے میں تین مزدوروں نے چھپ کر اپنی جان بچائی۔ واقعہ کے بعد ملزمان مشینری اور تین گاڑیوں کو آگ لگا کر فرار ہو گئے۔ لیویز نے علاقہ کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔ دوسری جانب قلعہ سیف اللہ میں علی خیل کے مقام پر گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ہو گئے۔
خبر کا کوڈ : 137869
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش