0
Wednesday 15 Feb 2012 17:24

وفاقی بجٹ مئی میں پیش ہوگا، ایک ماہ بحث کی جائے گی، عبدالحفیظ شیخ

وفاقی بجٹ مئی میں پیش ہوگا، ایک ماہ بحث کی جائے گی، عبدالحفیظ شیخ
اسلام ٹائمز۔ وزیر اعظم کے مشیر برائے خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ بجٹ مئی میں پیش کیا جائے گا، جسے ایک ماہ میں پارلیمنٹ میں بحث کے بعد منظور کرلیا جائے گا، ملک کو بحرانی کیفیت سے باہر نکالنے کیلئے ٹیکس شرح میں اضافہ کرنے کے بجائے ٹیکس نہ دینے والوں پر ہاتھ ڈالا گیا ہے۔ کراچی میں الیکشن کمیشن آفس میں سینیٹ کے الیکشن کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ جمہوریت کی مضبوطی اور تسلسل پاکستان کے مفاد میں ہے، سینیٹ کے الیکشن بھی خوش اسلوبی سے ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جمہوریت آج عمل میں ہے، پاکستانیوں کو فخر کرنا چاہئے کہ ملک میں سینیٹ انتخابات آئین و قانون کے تحت ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بڑی جدوجہد کے بعد ملک میں جمہوریت واپس آئی ہے اب اس کا تسلسل رہنا چاہئے، سیاستدانوں کیلئے بھی چیلنج ہے کہ عوام نے جو امیدیں ان سے وابستہ کر رکھی ہیں ان پر وہ پورا اتریں۔ انہوں نے کہا کہ سینیٹ کے بعد عام انتخابات بھی جمہوری عمل کے تسلسل کو آگے بڑھائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 138022
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش