0
Thursday 16 Feb 2012 00:10

کوئٹہ کو ہزار میگاواٹ بجلی فراہمی کے منصوبے کا آغاز کر دیا، ایرانی قونصل جنرل

کوئٹہ کو ہزار میگاواٹ بجلی فراہمی کے منصوبے کا آغاز کر دیا، ایرانی قونصل جنرل

اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ میں متعین ایرانی قونصل جنرل سید حسین یحیوی نے کہا ہے کہ ایران نے پاکستان کو گیس کی فراہمی کیلئے ایران میں پائپ لائن بچھانے کا کام مکمل اور کوئٹہ کو ایک ہزار میگاواٹ بجلی کی فراہمی کے منصوبے پر کام شروع کر دیا ہے۔ ایران اور پاکستان کے درمیان زندگی کے مختلف شعبوں میں باہمی روابط کو مزید بڑھانے کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے انقلاب اسلامی ایران اور ہفتہ وحدت کے سلسلے میں پریس کانفرنس سے خطاب میں کیا۔ ایران نے پاکستان میں توانائی کے بحران کے خاتمے کیلئے ایران سے تفتان کے راستے کوئٹہ کو ایک ہزار میگاواٹ بجلی کی فراہمی کا منصوبہ تیار کر لیا ہے۔ اسکے علاوہ گیس کی فراہمی کیلئے بھی جرمنی کی ایک کمپنی نے ایران کی سرحدی حدود تک پائپ لائن بچھانے کا کام مکمل کر لیا ہے۔ اب اس سلسلے میں پڑوسی ملک کی دلچسپی اور پیشرفت کا انتظار ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے مابین تعلیم، صحت دفاع، توانائی، انڈسٹریز اور دیگر شعبوں میں سالانہ 1.5 ملین ڈالر کی تجارت ہو رہی ہے، جسے دونوں ممالک بڑھا کر 5 بیلین ڈالر تک پہنچانا چاہتے ہیں۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال خراب ہے، اگر حکومت پاکستان بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنائے تو ایران یہاں پر مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کیلئے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب ایران میں امام خمینی رہ کی جدوجہد سے انقلاب آیا تو امریکہ اور مغربی قوتوں کو یہ برداشت نہیں تھا اور انہوں نے سازشیں شروع کر دیں، امریکہ کبھی اس خطے میں امن و استحکام نہیں چاہتا، مسلم امہ کو امریکہ اور مغربی قوتوں کیخلاف متحد ہونا ہو گا۔

خبر کا کوڈ : 138073
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش