QR CodeQR Code

کالعدم تنظیم سے تعلق پر گرفتار بریگیڈئر علی پر فرد جرم عائد

15 Feb 2012 22:30

اسلام ٹائمز: بریگیڈئیر علی نے 2008ء سے 2011ء تک کئی بار کالعدم تنظیم سے تعلق، فوجی افسروں کو حکومت پاکستان کے خلاف بغاوت پر اکسانے کی کوشش اور جی ایچ کیو پر حملے کی منصوبہ بندی جیسے الزام کا اعتراف کر لیا۔


اسلام ٹائمز۔ ذرائع کے مطابق سیالکوٹ گیریژن میں کالعدم تنظیم سے تعلقات کے الزام میں بریگیڈئیر علی خان اور ان کے ساتھیوں کے خلاف کورٹ مارشل کی کارروائی کا آغاز کیا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق آج کالعدم تنظیم سے تعلق پر گرفتار بریگیڈئیر علی پر فرد جرم عائد کر دی گئی۔ ذرائع کے مطابق برگیڈئیر علی خان کے ساتھ چار دیگر افسران بھی شامل تھے۔ بریگیڈئیر علی خان کو چند ماہ پہلے حراست میں لیا گیا تھا جن سے تفتیش کے بعد مزید چار افسران کو بھی گرفتار کیا گیا تھا۔ سمری آف ایویڈینس مکمل ہونے کے بعد کورٹ مارشل کی سفارش کی گئی تھی۔ بریگیڈئر علی خان سمیت دیگر فوجی افسروں کے خلاف کورٹ مارشل کی کارروائی سیالکوٹ گیریژن میں کی جا رہی تھی اور آج گرفتار بریگیڈئیر علی پر فرد جرم عائد کر دی گئی۔ ذرائع کے مطابق بریگیڈئیر علی نے 2008 سے 2011 تک کئی بار کالعدم تنظیم سے تعلق، فوجی افسروں کو حکومت پاکستان کے خلاف بغاوت پر اکسانے کی کوشش اور جی ایچ کیو پر حملے کی منصوبہ بندی جیسے الزام کا اعتراف کر لیا۔


خبر کا کوڈ: 138090

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/138090/کالعدم-تنظیم-سے-تعلق-پر-گرفتار-بریگیڈئر-علی-فرد-جرم-عائد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org