0
Wednesday 15 Feb 2012 23:10

سری لنکن کرکٹ ٹیم حملہ کیس، دہشت گرد کے جسمانی ریمانڈ میں مزید پانچ دن کی توسیع

سری لنکن کرکٹ ٹیم حملہ کیس، دہشت گرد کے جسمانی ریمانڈ میں مزید پانچ دن کی توسیع
اسلام ٹائمز۔ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سر ی لنکا کی کرکٹ ٹیم پر حملہ کیس میں ملوث دہشت گرد کے جسمانی ریمانڈ میں مزید پانچ روز کی توسیع کر دی۔ تھانہ گلبرگ پولیس نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ ملزم عدنان ارشد کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے ہے اور حملہ کے دوران استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد کرنے کے لیے ملزم کا مزید جسمانی ریمانڈ درکار ہے۔ جس پر عدالت نے ملزم کو پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔
خبر کا کوڈ : 138107
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش