0
Wednesday 15 Feb 2012 23:54

33 سالہ پابندیاں بے اثر، ايران نے مقامی سطح پر تيار کردہ ايٹمی ايندھن کا استعمال شروع کر ديا

33 سالہ پابندیاں بے اثر، ايران نے مقامی سطح پر تيار کردہ ايٹمی ايندھن کا استعمال شروع کر ديا
اسلام ٹائمز۔ ايران نے پہلي مرتبہ اپنے جوہري ري ايکٹر ميں مقامي سطح پر تيار کردہ ايٹمي ايندھن کا استعمال شروع کر ديا ہے، جوہري پروگرام ميں 3 ہزار جديد سينٹري فيوجز کا اضافہ بھي کيا گيا ہے، يورپي يونين کا کہنا ہے کہ مذاکرات کي بحالي کے لئے ايران کا خط موصول ہو گيا ہے۔ ايران کے سرکاري ٹي وي پر براہ راست نشر کي گئي تقريب ميں ایرانی صدر ڈاکٹر محمود احمدي نژاد کو 20 فيصد افزودہ جوہري ايندھن کي راڈز کا معائنہ کرتے دکھايا گيا ہے۔ ايراني حکومت نے يورينيم کي افزودگي ميں استعمال ہونے والے جديد سينٹري فيوجز کي رونمائي نطنز ايٹمي پلانٹ ميں کي۔ ايران کے ايٹمي ادارے کے سربراہ فريدون عباسي کا کہنا ہے کہ 3 ہزار نئے سينٹري فيوجز کے ذريعے ايران کي يورينيم افزودہ کرنے کي صلاحيت 3 گنا تک بڑھ جائے گي۔

 ادھر برسلز ميں يورپي يونين کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مذاکرات کي بحالي کے لئے ايران کا خط موصول ہو گيا ہے، اس خط کے مندرجات کا بغور جائزہ ليا جا رہا ہے اور مذاکرات ميں شريک 6 ممالک سے مشاورت کے بعد کوئي فيصلہ کيا جائے گا۔ دوسري جانب جاپاني وزيراعظم نے اسرائيل پر زور ديا ہے کہ وہ ايران پر حملے سے باز رہے کيونکہ ايسا کوئي اقدام انتہائي خطرناک ہو سکتا ہے۔ اسرائيلي وزير دفاع کے ساتھ ٹوکيو ميں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جاپان ايران سے تيل کي درآمد کم کرنے کي کوشش کرے گا۔ 

دیگر ذرائع کے مطابق ایران نے جوہری ٹیکنالوجی میں اہم کامیابی حاصل کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ تہران میں صدر احمدی نژاد نے تین نئے نیوکلیئر پراجیکٹس کا افتتاح کیا۔ اس دوران ایران کی جانب سے یورینم افزودہ کرنے والے نئے سنٹری فیوجز اور مقامی سطح پر تیار کئے گئے فیول راڈز منظر عام پر لائے گئے ہیں۔ ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے ری ایکٹر میں نیوکلیئر فیول راڈز لگائے۔ انہوں نے کہا کہ مغربی ممالک کی پابندیوں کے باوجود ایران اپنا پُرامن جوہری پروگرام جاری رکھے گا۔ ایران نے ایٹمی پروگرام کے حوالے سے یورپی یونین کے خط کا جواب دے دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 138110
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش