0
Thursday 16 Feb 2012 01:02

یوسف رضا گیلانی وزیراعظم رہیں گے،وفاقی وزیر قانون، نیا وزیراعظم نہیں دیکھ رہا، شجاعت حسین

یوسف رضا گیلانی وزیراعظم رہیں گے،وفاقی وزیر قانون، نیا وزیراعظم نہیں دیکھ رہا، شجاعت حسین
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر قانون مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ یوسف رضا گیلانی ملک کے وزیراعظم ہیں اور رہیں گے۔ عدالت بھی ان کو وزیراعظم کہہ کر مخاطب کر رہی ہے۔ حیدرآباد میں میڈیا سے گفتگو میں انھوں نے کہا کہ بیسویں ترمیم میں جس طرح غیر جانبدارانہ الیکشن کمیشن کے قیام اور مخصوص نشستوں سے متعلق معاملات طے پائے ہیں اس سے پارلیمنٹ کی بالادستی ثابت ہو چکی ہے۔ ایک سوال پر مولا بخش چانڈیو نے کہا سندھ کی تقسیم سے متعلق سازش برداشت نہیں کریں گے، سندھ میں رہنے والے اردو بولنے والے اور دیگر بھی سندھ کے باشندے ہیں۔ 

دیگر ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ وہ کوئی نیا وزیراعظم نہیں دیکھ رہے، موجودہ وزیراعظم ہی کام کرتے رہیں گے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ بعض قوتیں سیاسی عدم استحکام پیدا کرنے کی کوششیں کر رہی ہیں مگر وہ ناکام ہوں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ بیسویں آئینی ترمیم پر سیاسی قوتوں کا متحد ہونا خوش ائند ہے، کاش یہ سیاسی جماعتیں عوامی مسائل کے حل کے لئے بھی ایک پلیٹ فارم پر جمع ہو جاتیں۔
خبر کا کوڈ : 138124
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش