QR CodeQR Code

بلوچستان ہمارا ہے کسی کے حوالے نہیں کرینگے، اختر مینگل

16 Feb 2012 17:32

اسلام‌ ٹائمز: ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ جب حکمران مجھے پاکستانی ہی نہیں تسلیم کرتے، وہاں پر میرے بھائیوں کی لاشیں مل رہی ہیں۔ کراچی میں میری بہنوں کی لاشیں مل رہی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سابق وزیر اعلیٰ سردار اختر خان مینگل نے کہا ہے کہ جب حکمران مجھے پاکستانی ہی نہیں تسلیم کرتے، وہاں پر میرے بھائیوں کی لاشیں مل رہی ہیں۔ کراچی میں میری بہنوں کی لاشیں مل رہی ہیں۔ میرے بیٹوں کو یتیم کیا جا رہا ہے۔ تو ایسا ملک بیرسٹر سیف اور مشرف کو ہی مبارک ہو، ہمارے لئے بلوچستان ہی کافی ہے۔ بلوچستان ہمارا ہے اور یہ کسی صورت کسی کو نہیں‌ دے سکتے۔ انہوں نے یہ بات گزشتہ شب نجی ٹی وی کو انٹرویو میں کہی۔ 

ایک سوال کے جواب میں سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ بیرسٹر سیف کی اصلاح کے لیے یہ بات کہنا چاہتا ہوں کہ بلوچستان میں سرداری نظام نہیں بلکہ قبائلی نظام ہے اور قبائل ہی ملکر سردار منتخب کرتے ہیں۔ پروگرام میں سینیٹر حاجی لشکری رئیسانی نے جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ نوابزادہ طلال بگٹی اور پرویز مشرف کی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل بیریسٹر سیف کے درمیان تلخ کلامی اور ذاتی جملوں کے بعد پروگرام میں حصہ لینے سے انکار کر دیا۔ نیشنل پارٹی کے سابق سینیٹر ڈاکٹر عبدالحی بلوچ نے کہا بلوچستان میں جو ظلم و زیادتیاں ہو رہی‌ ہیں‌ وہ نئی نہیں اصل طاقت فوج ہے۔ جو فیصلے کرتی ہے وہی کچھ ہوتا ہے۔ یہاں بلوچوں کو اب تک چار سو سے زائد لاشیں مل چکی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 138257

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/138257/بلوچستان-ہمارا-ہے-کسی-کے-حوالے-نہیں-کرینگے-اختر-مینگل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org