QR CodeQR Code

لاپتہ افراد کو منظر عام پر لاکر مقدمات قائم کئے جائيں، پشاور ہائيکورٹ کا حکم

16 Feb 2012 15:59

اسلام ٹائمز:کیس کی سماعت کے دوران عدالت عالیہ کے بنچ کا کہنا تھا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتيں مل کر گرفتار افراد کی ذہنی تربيت اور بحالی کے لئے فنڈز مہيا کريں۔


اسلام ٹائمز۔ پشاور ہائی کورٹ نے حکم ديا ہے کہ لاپتہ افراد کو منظر عام پر لاکر ان کے خلاف مقدمات قائم کيے جائيں، پشاور ہائی کورٹ نے يہ حکم لاپتہ افراد کيس کی سماعت کے دوران ديا، عدالت عالیہ ميں ڈپٹی اٹارنی جنرل اقبال مہمند، ايڈووکيٹ جنرل خيبرپختونخوا اسد اللہ چکمنی اور کرنل نور پيش ہوئے، سماعت کے دوران عدالت کے بنچ کی جانب سے احکامات جاری کيے گئے کہ وفاقی اور صوبائی حکومتيں مل کر گرفتار افراد کی ذہنی تربيت اور بحالی کے لئے فنڈز مہيا کريں اور ان افراد کا مستقل حل تلاش کیا جائے تاکہ ان کے رشتہ داروں کو معلوم ہوسکے کہ ان کے پيارے کہاں اور کس حالت ميں ہيں۔


خبر کا کوڈ: 138299

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/138299/لاپتہ-افراد-کو-منظر-عام-پر-لاکر-مقدمات-قائم-کئے-جائيں-پشاور-ہائيکورٹ-کا-حکم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org