QR CodeQR Code

پارلیمنٹ ہائوس کے سامنے لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے دھرنا

16 Feb 2012 16:18

اسلام ٹائمز: اس موقع پر لاپتہ افراد کے اہلخانہ شیر خوار بچوں، خواتین اور عمر رسیدہ افراد کے ہمراہ پارلیمنٹ ہائوس کے سامنے مظاہرے میں شریک تھے۔ ان کے ہاتھوں میں اپنے پیاروں کی تصویریں اور آنکھیں اشک بار تھیں۔


اسلام ٹائمز۔ سابق امیر جماعت اسلامی قاضی حسین احمد نے پارلیمنٹ ہائوس کے سامنے لاپتہ افراد کے اہلخانہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا ہے۔ لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے پارلیمنٹ ہائوس کے سامنے آمنہ مسعود جنجوعہ اور دیگر لاپتہ افراد کے رشتہ داروں نے دھرنا دیا۔ اس موقع پر دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے سابق امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ لوگوں کو اٹھا کر تہ خانوں میں ڈالنے سے پاکستان کی دنیا میں جگ ہسائی ہو رہی ہے۔ انہوں نے اس موقع پر لاپتہ افراد کے اہلخانہ کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا اور حکومت وقت سے مطالبہ کیا کہ فی الفور لاپتہ افراد کو بازیاب کروایا جائے۔ اس موقع پر لاپتہ افراد کے اہلخانہ شیر خوار بچوں، خواتین اور عمر رسیدہ افراد کے ہمراہ پارلیمنٹ ہائوس کے سامنے مظاہرے میں شریک تھے۔ ان کے ہاتھوں میں اپنے پیاروں کی تصویریں اور آنکھیں اشک بار تھیں۔ اس دھرنے میں حافظ حسین احمد اور  پاکستان مسلم لیگ کے رہنما خواجہ سعد رفیق بھی شریک تھے۔


خبر کا کوڈ: 138307

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/138307/پارلیمنٹ-ہائوس-کے-سامنے-لاپتہ-افراد-کی-بازیابی-لئے-دھرنا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org