0
Thursday 16 Feb 2012 20:30

دیربالا میں جرگے پر خودکش حملہ، 3 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

دیربالا میں جرگے پر خودکش حملہ، 3 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
اسلام ٹائمز۔خیبر پختونخوا کے شہر دیربالا میں قومی لشکر کے جرگے پر خودکش حملے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے، دیربالا کے علاقے شالیمار مسجد کے قریب قومی لشکر حیاگئی کا جرگہ ہو رہا تھا کہ ایک دہشتگرد نے جرگہ میں داخل ہو کر اپنے آپ کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا، دھماکے کے نتیجے میں قومی لشکر کے سربراہ کے بیٹے سمیت 3 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے، دھماکے کے بعد امدادی ٹیمیں جائے دھماکہ پر پہنچ گئیں اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا، زخمی ہونے والے افراد کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

عینی شاہدین کے مطابق خودکش حملے میں قومی لشکر کے سربراہ معتبر خان کا بیٹا شیر عالم موقع پر ہی جاں بحق جبکہ ان دوسرا بیٹا مسعود زخمی ہو گیا، پولیس حکام کے مطابق دھماکے کے مقام سے خودکش حملہ آور کا سر اور جسم کے اعضاء مل گئے ہیں، پولیس کا کہنا تھا کہ خودکش حملہ آور کا ہدف امن لشکر کا جرگہ ہی تھا، دوسری جانب صوبائی وزیر اطلاعات میاں افتخار حسین نے اپنے ایک مذمتی بیان میں خود کش حملے میں تین افراد کے جاں بحق ہونے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے اسے وحشیانہ فعل قرار دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 138342
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش