QR CodeQR Code

صدر زرداری سے محمود احمدی نژاد اور حامد کرزئی کی ملاقاتيں

16 Feb 2012 20:31

اسلام ٹائمز: افغانستان اور ایران کے صدور کے الگ الگ ايوان صدر اسلام آباد پہنچنے پر صدر زرداری اور وزيراعظم گيلانی نے استقبال کيا، اس موقع پر مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے مہمان صدور کو سلامی پيش کی۔


اسلام ٹائمز۔ صدر آصف علی زرداری سے افغانستان کے صدر حامد کرزئی اور ايران کے صدر محمود احمدی نژاد نے الگ الگ ملاقات کي ہے، تينوں رہنما جمعہ کو سہ فريقی مذاکرات ميں شريک ہوں گے۔ سہ فريقی مذاکرات ميں شرکت کے لئے افغان صدر حامد کرزئی اور ايرانی صدر محمود احمدی نژاد اسلام آباد پہنچ چکے ہيں۔ افغان صدر حامد کرزئی اور ايرانی صدر محمود احمدی نژاد کے الگ الگ ايوان صدر اسلام آباد پہنچنے پر صدر زرداری اور وزيراعظم گيلانی نے استقبال کيا، اس موقع پر مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے مہمان صدور کو سلامی پيش کی، متعلقہ ممالک کے قومی ترانے بھی بجائے گئے، دونوں صدور نے گارڈ آف آنر کا معائنہ بھي کيا۔ گارڈ آف آنر کي تقريب کے بعد تقريب کے بعد افغان صدر حامد کرزئی نے صدر زرداری سے ون آن ون ملاقات کي، جس ميں دوطرفہ تعلقات، ٹرانزٹ ٹريڈ، سرحدوں کي صورتحال، طالبان رہنماؤں سے جاری مذاکرات سميت خطے کي صورتحال پر تبادلہ خيال کيا گيا۔ اس کے بعد وفود کي سطح پر بھي ملاقات ہوئي، جس ميں مختلف امور پر بات چيت ہوئی۔

بعد ميں ايرانی صدر محمود احمدی نژاد نے بھی صدر زرداری سے ون آن ون ملاقات کی، جس ميں دوطرفہ تعلقات، ٹرانزٹ ٹريڈ، پاک ايران گيس پائپ لائن منصوبے، سرحدوں اور خطے کي صورتحال پر تبادلہ خيال کيا گيا. اس کے بعد وفود کي سطح پر بھی ملاقات ہوئی، جس ميں مختلف امور پر بات چيت ہوئی۔ ايران کے صدر احمدی نژاد نے افغان صدر حامد کرزئی کے ہمراہ صدر زرداری سے مشترکہ غير رسمی ملاقات بھی کی، جس ميں باہمي دلچسپی کے امور پر مشاورت کی گئی۔ صدر زرداری کی طرف سے ايران اور افغان صدور کے اعزاز ميں عشائيہ کا اہتمام بھي کيا گيا ہے۔


خبر کا کوڈ: 138343

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/138343/صدر-زرداری-سے-محمود-احمدی-نژاد-اور-حامد-کرزئی-کی-ملاقاتيں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org