0
Friday 17 Feb 2012 10:04

طالبان مذاکرت میں افغان نمائندگی کا حق امریکہ کو نہیں دیں گے، حامد کرزئی

طالبان مذاکرت میں افغان نمائندگی کا حق امریکہ کو نہیں دیں گے، حامد کرزئی

اسلام ٹائمز۔ افغان صدر حامد کرزئی نے کہا ہے کہ امریکہ کو طالبان کے ساتھ مذاکرت میں افغان نمائندگی کا حق نہیں دیں گے۔ ایران، پاکستان اور افغانستان کے سہ فریقی مذاکرات کے آغاز کے موقع پر اسلام آباد میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے افغان صدر نہ کہا ہے کہ مذاکرات جہاں ہم چاہیں گے وہاں رکھیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات ترکی یا سعودی عرب میں ہونے چاہییں۔ کابل میں بڑھتی ہوئی بھارتی نقل و حمل پر حامد کرزئی کا کہنا تھا کہ پاکستان کو اس بارے میں پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان بھی بھارت کو پسندیدہ ملک قرار دینے کے علاوہ تجارتی روابط بڑھا رہا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ انڈین فوج، افغان فوج کو تربیت دے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی فوج کے ساتھ اعتماد کو فقدان ہے جسکی بحالی کے بعد پاکستانی فوج سے تربیت لینے پر بھی غور کیا جا سکتا ہے۔ نیٹو فورسز کو رسد کی بحالی پر بات کرتے ہوئے افغان صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان کو نیٹو سپلائی فوری بحال کرنی چاہیے اس سے پاکستان کو فائدہ ہو گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان نیٹو سپلائی پر امریکہ سے ٹیکس وصول کر سکتا ہے۔

خبر کا کوڈ : 138423
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش