0
Friday 17 Feb 2012 13:55

بلوچوں اور پختونوں سے معافی مانگی جائے، شہباز شريف

بلوچوں اور پختونوں سے معافی مانگی جائے، شہباز شريف

اسلام ٹائمز۔ وزيراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شريف کا کہنا ہے کہ بلوچوں اور پختونوں کے ساتھ مذاکرات کئے جائيں اور بلوچوں سے کی گئی زيادتيوں پر معافی مانگی جائے۔ لاہور ميں ايک کانفرنس سے خطاب ميں وزيراعلیٰ شہباز شريف کا کہنا تھا کہ بلوچوں کے مسائل کا حل ڈھونڈا جائے ان کے جائز مطالبات مانے جائيں۔ پنجاب نے اين ايف سی ايوارڈ ميں بلوچستان کے لئے اپنے حصے سے بارہ ارب روپے ديئے تھے پنجاب بڑا نہيں برابر کا بھائی ہے مزيد قربانياں دے گا۔ شہباز شريف کا کہنا تھا کہ پنجاب نے نو ماہ سے ہاتھ جوڑ کر غير ملکی امداد بند کر دی ہے اور پھر بھی زندہ ہے۔ اغيار چند کوڑياں ہماری جھولی ميں پھينک کر ڈو مور کا تقاضا کرتے ہيں۔ ان کا کہنا تھا کہ محنت ديانت اور عظمت کردار سے ہی کشمير پاکستان بن سکتا ہے۔

خبر کا کوڈ : 138432
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش