0
Friday 17 Feb 2012 13:50

نادرا ملازمین کا احتجاج جاری دوسرے روز بھی بلوچستان بھر میں دفاتر بند

نادرا ملازمین کا احتجاج جاری دوسرے روز بھی بلوچستان بھر میں دفاتر بند

اسلام ٹائمز۔ نادرا ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن کی اپیل پر کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں نادرا دفاتر کی تیسرے روز تالہ بندی کا سلسلہ جاری رہا جبکہ دور دراز سے آنے والے عوام کو شدید مشکلات درپیش رہی۔ واضح رہے ملک بھر میں نادرا ملازمین کی جانب سے عدم مستقلی کے خلاف تحریک شروع کی گئی ہے جس میں بلوچستان میں بھی ملازمین نے نہ صرف ووٹر لسٹوں کی تیاری کا بائیکاٹ کیا تھا بلکہ دفاتر کی مکمل تالہ بندی کی بھی دھمکی دے رکھی تھی۔ اس دوران نادرا حکام کی جانب سے ایک آفیسر کی برطرفی کے بعد نادرا ملازمین کے احتجاج میں مزید شدت آئی اور جمعرات کو تیسرے روز بھی کوئٹہ سمیت صوبے کے دیگر اضلاع میں واقع تمام دفاتر کی تالہ بندی کا سلسلہ جاری رہا۔ ویلفیئر ایسوسی ایشن کے رہنماﺅں نے آئی این پی کو بتایا کہ ایک دہائی سے زائد کا عرصہ گزر جانے کے باوجود بھی انہیں مستقل نہیں کیا جا رہا اور ستم بالائے ستم تو یہ ہے کہ اب احتجاج کرنے والوں کے خلاف انتقامی کاروائی کا بھی آغاز کیا جا چکا ہے جس کا واضح ثبوت گزشتہ دنوں ایک آفیسر کی برطرفی ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ عدم مستقلی اور برطرف کردہ آفیسر کی بحالی تک ان کا احتجاج جاری رہے گا دریں اثناء نادرا ملازمین کے احتجاج کے باعث عام عوام کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ کوئٹہ کے علاوہ صوبے کے دیگر اضلاع اور شہروں میں ہڑتال سے بےخبر عوام کی بڑی تعداد جمعرات کے روز بھی فارمز ہاتھوں میں لئے دفاتر پہنچے تو انہیں دفاتر کو لگے تالوں کے ذریعے پتہ چلا اور مایوسی کی حالت میں واپس گھروں کو لوٹنا پڑا۔ بہت سے لوگ اپنے ساتھ خواتین کو لے کر بھی آئے تھے لیکن مایوس ہو کر واپس چلے گئے۔

خبر کا کوڈ : 138434
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش