QR CodeQR Code

عراق، متعدد حملوں میں نائب صدر طارق الہاشمی کا ہاتھ ہے، تحقیقاتی کمیٹی

17 Feb 2012 14:26

اسلام ٹائمز: نو ججز پر مشتمل اس تحقیقاتی کمیٹی کا کہنا ہے کہ نائب صدر کے کنٹرول میں مسلح گروہوں نے نائب صدر کے حکم پر سکیورٹی حکام اور شیعہ زائرین کیخلاف کئی کارروائیاں کیں۔


 اسلام ٹائمز۔ عراق میں تحقیقاتی کمیٹی نے تصدیق کی ہے کہ عراق میں سکیورٹی حکام اور شیعہ زائرین پر متعدد حملوں میں سُنی نائب صدر طارق الھاشمی کا ہاتھ تھا۔ وزیراعظم نوری الملکی نے پچھلے سال دسمبر میں طارق الھاشمی کو گرفتار کرنے کے احکامات دیے تھے۔ ان احکامات کے بعد شیعہ اور سُنی سیاسی دھڑوں میں کشیدگی ہو گئی تھی۔ نو ججز پر مشتمل اس تحقیقاتی کمیٹی کا کہنا ہے کہ نائب صدر کے کنٹرول میں مسلح گروہوں نے نائب صدر کے حکم پر کئی کارروائیاں کیں۔ کمیٹی کے ترجمان نے ڈیڑھ سو ایسے مبینہ حملے درج کیے ہیں جن میں سے کئی حملے نائب صدر کے خلاف وارنٹ جاری ہونے کے بعد ہوئے ہیں۔ نائب صدر طارق الھاشمی نے کردوں کے علاقے میں پناہ لے رکھی ہے۔ وہ ان الزامات کی تردید کرتے ہیں۔ 


خبر کا کوڈ: 138454

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/138454/عراق-متعدد-حملوں-میں-نائب-صدر-طارق-الہاشمی-کا-ہاتھ-ہے-تحقیقاتی-کمیٹی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org