0
Friday 17 Feb 2012 21:23

پاکستان حقانی نیٹ ورک اور افغان طالبان شوریٰ کیخلاف کارروائی نہیں کر رہا، کارل لیون

پاکستان حقانی نیٹ ورک اور افغان طالبان شوریٰ کیخلاف کارروائی نہیں کر رہا، کارل لیون

اسلام ٹائمز۔ امریکی سینٹ نے ایک بار پھر پاکستان پر حقانی نیٹ ورک کے خلاف کارروائی اور آئی ای ڈیز کی تیاری روکنے کے لیے کوششیں نہ کرنے کا الزام لگایا ہے۔ امریکی سینٹ کی آرمڈ سروسز کمیٹی کے چیئرمین کارل لیون نے سینٹ کے اجلاس میں کہا کہ افغانستان میں امن تب تک قائم نہیں ہو سکتا جب تک پاکستان میں دہشتگردوں کے ٹھکانے موجود ہیں۔ دہشتگرد افغانستان میں امریکی اور افغان فوجیوں پر حملے کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا پاکستان شمالی وزیرستان میں حقانی نیٹ ورک اور کوئٹہ میں افغان طالبان شوریٰ کے خلاف کارروائی نہیں کر رہا۔ کمیٹی کے رکن سینیٹر جان مکین نے کہا امریکی اہلکاروں کے بیان سے واضح ہوتا ہے کہ پاکستانی انٹیلی جنس ادارے دہشتگردوں کی امداد کر رہے ہیں۔ کمیٹی میں نیشنل انٹلیجنس کے ڈائریکٹر جیمز کلیپر اور ڈیفنس انٹیلی جنس ایجنسی کے ڈائریکٹر لیفٹیننٹ جنرل رونالڈ برجس نے بھی بیان دیا۔

خبر کا کوڈ : 138527
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش