QR CodeQR Code

کرپشن کے الزامات پر صدر کرسٹین وولف مستعفی

17 Feb 2012 21:54

اسلام ٹائمز:جرمن صدر پر ایک کاروباری شخصیت سے فائدہ اٹھانے کے الزامات کی خبر ایک اخبار میں شائع ہوئی تھی جس پر انہوں نے اخبار کے ایڈیٹر کو فون کیا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ جرمنی کے صدر کرسٹین وولف نے کرپشن الزامات پر استعفیٰ دے دیا ہے۔ جرمن صدر نے ٹی وی پر قوم سے خطاب میں استعفے کا اعلان کیا۔ استعفیٰ پراسیکیوٹرز کی جانب سے پارلیمنٹ کو صدر کا استثنیٰ ختم کرنے کی درخواست کے ایک دن بعد دیا گیا۔ انہوں نے اپنے مختصر خطاب میں کہا کہ گزشتہ چند دن کے واقعات اس بات کی دلیل ہیں کہ وہ عوام کا اعتماد کھو چکے ہیں۔ صدر وولف پر ایک کاروباری شخصیت سے فائدہ اٹھانے کے الزامات کی خبر ایک اخبار میں شائع ہوئی تھی جس پر انہوں نے اخبار کے ایڈیٹر کو فون کیا تھا، انہوں نے تسلیم کیا تھا کہ فون کرنا انکی غلطی تھی۔

دیگر ذرائع کے مطابق جرمن صدر کرسٹین وولف نے ہوم لون اسکینڈل سامنے آنے کے بعد استعفی دے دیا ہے۔ استغاثہ کے وکلاء نے پارلیمنٹ سے مطالبہ کیا تھا کہ جرمن صدر کو حاصل استثنٰی واپس لیا جائے۔ جرمن صدر اس مطالبے کے بعد خود ہی مستعفی ہو گئے۔ اپنے بیان میں ان کا کہنا ہے کہ جرمن عوام کا اعتماد ان پر کم ہوا ہے جس کے بعد وہ اس عہدے پر رہنا ممکن نہیں ہے۔


خبر کا کوڈ: 138535

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/138535/کرپشن-کے-الزامات-پر-صدر-کرسٹین-وولف-مستعفی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org