QR CodeQR Code

ڈي جي آئي ايس آئي کي تقرري کا سوال وزيراعظم اور نيٹو سپلائي کي بحالي کا سوال وزير دفاع سے پوچھا جائے، کیانی

18 Feb 2012 02:28

اسلام ٹائمز:آرمي چيف جنرل اشفاق پريز کياني نے کہا ہے کہ اين ايل سي اسکينڈل کي تحقيقات مروجہ طريقہ کے تحت ہوں گي۔


اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد میں سہ فریقی سربراہی کانفرنس کے بعد میڈیا کے نمائندوں نے آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی پر سوالات کی بوچھاڑ کر دی مگر انہوں نے میڈیا سے بات کرنے سے گریز کیا۔ آرمی چیف سے جب پوچھا گیا کہ کیا نیٹو سپلائی بحال ہو گئی ہے اور اگر ہو گئی ہے تو اس کے کیا اثرات مرتب ہوں گے تو جنرل کیانی کا کہنا تھا اس کا جواب وزیر دفاع سے پوچھا جائے۔ ادھر وزیراعظم کی جانب سے ایران اور افغانستان کے صدور کے اعزاز میں دیئے گئے ظہرانے کے موقع پر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں آرمی چیف کا کہنا تھا کہ این ایل سی اسکینڈل کی تحقیقات مروجہ طریقہ کار کے تحت کی جائے گی۔ نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کے بارے میں وزیراعظم سے پوچھا جائے۔


خبر کا کوڈ: 138565

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/138565/ڈي-جي-آئي-ايس-کي-تقرري-کا-سوال-وزيراعظم-اور-نيٹو-سپلائي-بحالي-وزير-دفاع-سے-پوچھا-جائے-کیانی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org