0
Monday 26 Oct 2009 13:17

توہین قرآن پر کابل میں ہزاروں مشتعل طلبہ کا مظاہرہ،اوباما کا پتلا نظر آتش

توہین قرآن پر کابل میں ہزاروں مشتعل طلبہ کا مظاہرہ،اوباما کا پتلا نظر آتش
کابل:افغانستان میں امریکی فوج کی جانب سے قرآن پاک کی بے حرمتی پر کابل میں زبردست احتجاجی مظاہرہ ہوا جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی اور مشتعل مظاہرین نے امریکی صدر بارک اوباما کا پتلا اور امریکی پرچم نذر آتش کر دیا۔تفصیلات کے مطابق افغان دارالحکومت میں ہونے والے مظاہرے میں ہزاروں افراد نے شرکت کی جن میں زیادہ تر تعداد طلباء کی تھی،پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے مظاہرین نے امریکی فوج اور حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی،"امریکامردہ باد" اور "اسرائیل مردہ باد" کے نعرے لگائے ۔مظاہرین نے افغان حکومت سے رواں ماہ کے اوائل میں صوبہ وردگ میں ہونے والے افسوسناک واقعے میں ملوث افراد کیخلاف کارروائی کا مطالبہ بھی کیا۔پولیس نے مظاہرین کو روکا اور پتھراؤ کے جواب میں ہوائی فائرنگ کی جس سے مظاہرین منتشر ہو گئے، تاہم تصادم میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔ دوسری طرف افغانستان میں نیٹو فورسز کے حکام نے قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعہ کی تردید کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ امریکی فوجیوں کی طرف سے اس طرح کی کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ وردگ حکومت کے ترجمان شاہد اللہ نے بھی واقعہ کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کا کوئی واقعہ رونما نہیں ہوا بلکہ یہ طالبان کی طرف سے کی جانے والی ایک سازش کا حصہ ہے جس کے تحت وہ افغان عوام اور سیکورٹی فورسز کے درمیان اختلافات کو بڑھانا چاہتے ہیں جس میں وہ کسی صورت بھی کامیاب نہیں ہونگے۔
خبر کا کوڈ : 13862
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش