QR CodeQR Code

آئی اے ای اے کے معائنہ کاروں کا ایرانی ایٹمی پلانٹ کا دورہ

26 Oct 2009 13:32

عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کے معائنہ کاروں نے قم میں واقع ایرانی ایٹمی پلانٹ کا دورہ کیا ہے۔ ایران کی نیم سرکاری خبررساں ایجنسی کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آئی اے ای اے کے معائنہ کاروں کی چار رکنی ٹیم نے دارالحکومت تہران کے جنوب میں زیر تعمیر ایٹمی پلانٹ کا دورہ کیا۔


تہران:عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کے معائنہ کاروں نے قم میں واقع ایرانی ایٹمی پلانٹ کا دورہ کیا ہے۔ ایران کی نیم سرکاری خبررساں ایجنسی کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آئی اے ای اے کے معائنہ کاروں کی چار رکنی ٹیم نے دارالحکومت تہران کے جنوب میں زیر تعمیر ایٹمی پلانٹ کا دورہ کیا۔ ایرانی حکام کے مطابق اس پلانٹ میں بجلی کی پیداوار کے لیے یورینیم افزودہ کی جائے گی۔ خبررساں ایجنسی کے مطابق معائنہ کاروں کی ٹیم ایران میں تین دن رہے گی اور اس دوران قم کے ایٹمی پلانٹ کا ایک اور دورہ کرے گی۔ فوری طور پر عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی نے اس دورے کی تصدیق نہیں کی۔ ایران کے جوہری پلانٹ کا دورہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب ایران کو افزودہ یورینیم بیرون ملک بھیجنے کیلئے معاہدے کی پیشکش کی گئی ہے جس کی امریکہ،فرانس اور روس نے حمایت کی ہے جبکہ ایران اس پر رواں ہفتے جواب دے گا۔ دورے کا مقصد یہ تصدیق کرنا ہے کہ ایران کا ایٹمی پروگرام پرامن مقاصد کیلئے ہے ۔ایرانی ایٹمی توانائی ادارے کے ترجمان نے غیر ملکی خبررساں ادارے کو بتایا کہ عالمی معائنہ کار اپنا کام کر رہے ہیں تاہم انہوں نے مزید تفصیلات بتانے سے گریز کیا ۔


خبر کا کوڈ: 13866

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/13866/آئی-اے-کے-معائنہ-کاروں-کا-ایرانی-ایٹمی-پلانٹ-دورہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org