QR CodeQR Code

افغانستان میں امریکی فوج کے تین ہیلی کاپٹرز تباہ،متعدد فوجی ہلاک

افغانستان،ہلاک امریکی فوجیوں کی تعداد 14 ہو گئی

26 Oct 2009 13:53

افغانستان میں امریکی فوج کے دو ہیلی کاپٹر پرواز کے دوران آپس میں ٹکرا گئے،جنگجوؤں کے خلاف آپریشن کے دوران بھی ایک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا۔دونوں واقعات میں متعدد امریکی فوجی ہلاک اور زخمی ہو گئے۔کابل میں امریکی فوج کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ جنوبی افغانستان


کابل:افغانستان میں امریکی فوج کے دو ہیلی کاپٹر پرواز کے دوران آپس میں ٹکرا گئے،جنگجوؤں کے خلاف آپریشن کے دوران بھی ایک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا۔دونوں واقعات میں متعدد امریکی فوجی ہلاک اور زخمی ہو گئے۔کابل میں امریکی فوج کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ جنوبی افغانستان میں آج صبح دو ہیلی کاپٹر پرواز کے دوران آپس میں ٹکرا گئے ۔واقعے میں چار فوجی ہلاک اور دو زخمی ہو گئے۔ترجمان نے ہیلی کاپٹر پر حملے کا امکان مسترد کرتے ہوئے کہا کہ حادثے کی وجہ جاننے کے لئے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ادھر مغربی افغانستان میں بھی ایک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا۔جس میں متعدد امریکی فوجی ہلاک یا زخمی ہو گئے۔امریکی ترجمان کے مطابق ہیلی کاپٹر عسکریت پسندوں کے خلاف اتحادی فوج کی کارروائی کے دوران گر کر تباہ ہوا۔کارروائی میں ایک درجن سے زائد عسکریت پسندوں کی ہلاکت کا دعوی ٰ کیا گیا ہے۔ترجمان کے مطابق واقعے میں فوج کے جانی نقصان کی اطلاعات ہیں اور علاقے میں امدادی آپریشن کیا جا رہا ہے۔رواں ماہ اب تک افغانستان میں تیس سے زیادہ امریکی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔۔ 
افغانستان،ہلاک امریکی فوجیوں کی تعداد 14 ہو گئی
کابل : افغانستان میں دو ہیلی کاپٹروں کے تصادم کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے امریکی فوجیوں کی تعداد چودہ ہو گئی ہے۔ امریکی فوجی حکام کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ زمین سے ہیلی کاپٹروں پر فائرنگ کے نتیجے میں پیش نہیں آیا۔کابل میں امریکی فوج کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ جنوبی افغانستان میں پرواز کے دوران دو ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں چودہ امریکی فوجی ہلاک ہو گئے ۔ ترجمان نے ہیلی کاپٹر پر حملے کا امکان مسترد کرتے ہوئے کہا کہ حادثے کی وجہ جاننے کے لئے تحقیقات کی جا رہی ہیں




خبر کا کوڈ: 13870

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/13870/افغانستان-میں-امریکی-فوج-کے-تین-ہیلی-کاپٹرز-تباہ-متعدد-فوجی-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org