0
Saturday 18 Feb 2012 15:35

پاراچنار دھماکے ميں جاں بحق ہونیوالوں کي تعداد 36 ہو گئی، 60 سے زائد افراد زخمی ہیں

پاراچنار دھماکے ميں جاں بحق ہونیوالوں کي تعداد 36 ہو گئی، 60 سے زائد افراد زخمی ہیں
اسلام ٹائمز۔ کرم ايجنسي کے علاقے پارا چنار  ميں جمعے کو ہونے والے خودکش دھماکے اور فائرنگ ميں زخمي ہونيوالے مزيد 6 افراد چل بسے، جس سے جاں بحق ہونيوالوں کي تعداد 36 ہو گئي ہے۔ واقعہ کے خلاف پارا چنار ميں کاروباري مراکز سوگ ميں بند ہيں۔ ذرائع کے مطابق پاراچنار ميں گزشتہ روز جمعہ کي نماز کے بعد مسجد کے باہر ہونيوالے خودکش بم دھماکہ اور بعد ازاں مشتعل مظاہرين پر پوليس کي اندھا دھند فائرنگ سے زخمي ہونے والے مزيد 6 فراد زخموں کي تاب نہ لا کر پشاور اور پارا چنار کے مختلف اسپتالوں ميں دم توڑ گئے۔ 

ذرائع کے مطابق اس وقت مختلف اسپتالوں ميں 67 مريض زير علاج ہيں۔ طوري قبائل کے رہنما حاجي حامد طوري کے مطابق پاراچنار واقعہ کے خلاف عمائدين کا جرگہ طلب کر ليا گيا ہے، جس ميں واقعہ کي ذمہ داري قبول کرنے والے شدت پسند کمانڈر کے خلاف ايف آئي آر درج کرانے سميت مختلف اقدامات اٹھانے پر غور کيا جائے گا۔ جاں بحق ہونے والے افراد کي تدفين آج ان کے آبائي علاقوں ميں کي جائے گي، جبکہ سوگ ميں پاراچنار کے تمام بازار اور کاروباري مراکز بند ہيں۔

دیگر ذرائع کے مطابق پارا چنار کے مرکزی بازار میں خودکش دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد تیس ہو گئی۔ خودکش دھماکے میں پچاس کلوگرام بارودی مواد استعمال کیا گیا تھا۔ دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد تیس ہو گئی جبکہ چالیس افراد زخمی ہیں، جن میں سے متعدد کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ علاقے میں فضا سوگوار ہے جبکہ دکانیں اور کاروباری مراکز بند ہیں۔ سکیورٹی فورسز کا علاقہ میں سرچ آپریشن بھی جاری ہے۔ خودکش دھماکے کے بعد پارا چنار میں تین روزہ سوگ ہے جبکہ علاقے میں کرفیو بھی نافذ ہے۔ ٹل اور پاڑہ چنار شاہراہ کو ہر قسم کی گاڑیوں کے لیے بند کر دیا گیا ہے، جہاں متعدد افراد کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ دوسری جانب کرم ایجنسی میں چھ بڑے قبائل کا صدہ کے مقام پر جرگہ بھی منعقد ہوا، جس مین خودکش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔ 
خبر کا کوڈ : 138725
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش