0
Saturday 18 Feb 2012 18:55

امریکہ، بھارت اور اسرائیل گریٹر بلوچستان کی تیاریاں کر رہے ہیں، ڈاکٹر سید وسیم اختر

امریکہ، بھارت اور اسرائیل گریٹر بلوچستان کی تیاریاں کر رہے ہیں، ڈاکٹر سید وسیم اختر
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی صوبہ پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختر نے کہا ہے کہ ایسی حکومت کو فارغ کر دینا چاہیے جو قومی احساسات وجذبات کے منافی اور پارلیمنٹ سے بالاتر ہو کر کام کرے۔ امریکی مفادات کیلئے کام کرنے والے حکمران پاکستانی نہیں ہو سکتے، انہیں فی الفور مستعفی ہو جانا چاہیے۔ جو لوگ امریکا کے ڈرون حملے نہیں روک سکتے وہ امریکا کو انسانی بنیادوں پر اگر خوراک فراہم کرتے ہیں تو ان سے پوچھنا چاہیے کہ وہ کونسی انسانی بنیاد ہے، جس کے تحت امریکا، عراق اور افغانستان میں بے گناہ شہریوں کا خون بہا رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے 20 فروری کے جلسے کی تیاریوں کے حوالے سے جماعت اسلامی اسلام آباد کے عہدے داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہو ئے کیا۔ اس موقع پر نائب امیر جماعت اسلامی صوبہ پنجاب میاں محمد اسلم، زبیر فاروق خان، کاشف چوہدری، میاں محمد رمضان، ملک عبدالعزیز، طاہر خان، خالد فاروق اور دیگر رہنماء بھی موجود تھے۔

اس موقع پر میاں محمد اسلم نے کہا کہ بلوچستان کے حوالے سے امریکی کانگریس میں قرار داد پیش کرنا نہ صرف قابل مذمت ہے بلکہ بین الاقوامی قوانین کی بھی خلاف ورزی ہے۔ صرف سفیر کو طلب کر کے احتجاج کرنا کافی نہیں۔ حکومت اور فوجی قیادت امریکہ کے سامنے ملکی مفادات پر دوٹوک موقف اختیار کرے۔ امریکہ، بھارت اور اسرائیل گریٹر بلوچستان کی تیاریاں کر رہے ہیں جبکہ پاکستان کی حکومت مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قوم متحد ہو جائے تو ملک میں ڈرون حملے ہوں گے اور نہ نیٹو سپلائی بحال ہو گی۔ 20فروری کا دھرنا قومی یکجہتی کا مظہر ہوگا۔ عوام پالیسیوں کہ ساتھ قیادت کی تبدیلی کے بھی خواہاں ہیں۔
خبر کا کوڈ : 138770
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش